تم زیست کاحاصل ہو

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط 2

جب وہ اٹھی تو الفاظ بے خبر سو رہا تھا
تیار ہو کر وہ باہر آ گئی رات کا منظر ابھی اس کی آنکھوں کے سامنے تھا
کمرے سے باہر نکلتے ہی آرزو اور روشانے نےاسےگھیرلیا
اور الفاظ کے نام سے چھڑنے لگیں
ہاں تو بتاؤڈاکٹرانی صاحبہ نے رات کو کیسے علاج کیااپنےڈاکٹر صاحب کا روشانے اسکے گال پہ چٹکی کاٹتے ہوئے بولی
ڈاکٹر صاحب تو اپنی ڈاکٹرانی کو دیکھتے ہی ٹھیک ہو گے ہونگےآخر کار ڈاکٹرانی صاحبہ پے روپ بھی تو ایسا آیا تھا
ڈاکٹر صاحب کی رات کو طبیعت بہت زیادہ خراب تھی جناب کو سر میں بہت درد تھا
میں دوائی دینے کے لئے گئی تھی مگر وہ کمرے میں چلے گئے تو میں نے کباب میں ہڈی بننا مناسب نہ سمجھا
آرزونے نور کو آنکھ مارتے ہوئے شرارت سے کہا
رات کو الفاظ کی طبیعت خراب کیا۔۔۔۔ نور کو جھٹکا لگاجس پر آرزو نے ہاں میں سر ہلایا
اور میں پاگل جانے کیا کیا سمجھتی رہی تھی وہ سوچ کر رہ گئی
کیوں تجھے دیکھتے ہی ان کا سر کا درد کہیں بھاگ تو نہیں گیا روشانے نےاس کی آنکھوں کے سامنے ہاتھ لہراتے ہوئے کہا
نور جاؤ الفاظ کو جگا کے لاؤ بھابھی تم دونوں کا ناشتہ لے کےآئیں ہیں پھوپھو نے کچن سے نور کو آواز دیتے ہوئے کہاتو وہ
مسکراتے ہوئے اپنے کمرے کی طرف آئی
°°°°°°°
وہ کمرے میں آئی تو الفاظ ابھی بھی بے خبر سو رہا تھا
وہ اس کے قریب آئی اور اس کے سرہانے آبیٹھی نور میں کبھی اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ الفاظ کو غور سے دیکھ سکے
نہ ہی وہ کبھی بھی الفاظ کے اتنے قریب نہیں آئی تھی
اس کے بال ماتھے پر بکھرے ہوئے تھے وہ کتنا پیارا تھا اس بات کا احساس آج نور کو پہلی بار ہوا
اس نے بہت پیار سے اس کے بال ہٹائے جب الفاظ نے اپنی آنکھیں کھول دیں
جانے کتنی ہی دیر وہ اسے دیکھتا رہا
پھر ہاتھ سے نور کےچہرے کو چھوا
اس کے کھلے بال اس کے چہرے پےآ رہے تھے
اس نے بڑی محبت سے اس کے چہرے سے بال ہٹاتے ہوئے کان کے پیچھے کیےتو
نورشرما گئی
پھر اچانک جیسے الفاظ ہوش کی دنیا میں آیا
تم یہاں کیا کر رہی ہو۔۔۔۔؟ نور کچھ سمجھ نہیں پائی
روشانے بتا رہی تھی کہ آپ کی طبیعت بہت خراب تھی
اس کی بات ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی کہ
الفاظ اچانک اٹھ کر واش روم میں چلا گیا
ناراض ہیں کیا ہے مجھ سے وہ سوچنے لگی تواگر ایسا ہے تو مجھے بتائیں سہی
نور پریشان ہو گئی وہ یہی سوچ رہی تھی کہ شاید وہ کسی بات پر ناراض ہے
کوئی بات نہیں میں منا لوں گی یہی سوچ کر مسکراتے بھی کمرے سے باہر نکل آئی
°°°°°°°
شادی کو ایک ہفتہ ہو گیا
ہر کسی نے نور کو یقین دلوایا تھا کہ نور الفاظ کے لیے کیا ہے اگر نور اس کی زندگی میں نا ائی تو الفاظ بکھر جائے گا
وہ اس کے بغیر مر جائے گا وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتا
تووہ اسے اگنور کیوں کر رہا تھا
اس سے بات تک نہیں کررہا تھا وہ سوچ سوچ کر تھک گئی وہ نہیں سمجھ پائی تھی کہ الفاظ کے رویے کی کیاوجہ ہو سکتی ہے
وہ بات بات پر اپنی غلطی تلاش کرتی رہی لیکن وہ اس سے کوئی بات ہی نہیں کرتا تھا
ولیمہ والی رات بھی یہی ہوا پہلے تو کمرے میں آیا ہی نہیں
جب آیا تو رات تین بج رہے تھے
اور بنا کوئی بات کیے کپڑے بدل کے وہ آ کر سو گیا
ابھی تک نور سے اس نے کوئی بات نہ کی اگر کرتا تو اتنی سختی سےکےوہ سہم جاتی
نور ابھی تک سمجھ نہیں پائی تھی کہ الفاظ اسے کس چیز کی سزا دے رہا ہے
اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ الفاظ کے رویے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے
Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial