جن زاد

post cover

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط: 14

رینا..کیا تم پاگل ہو..
یہ کیسے ممکن ہے..میں نے الجھ کر کہا..
میں اپنے پتی کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہوں اور ہر عورت کو اپنی زندگی ازادانہ اپنی مرضی سے گزارنے کا حق ہے..
یعنی تم اپنے پتی سے طلاق لے کر شادی کرنا چاہتی ہو..
وہ بھی ہم دونوں سے بیک وقت..
یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے…
میں نے حیرانگی سے کہا..
کیوں ممکن نہیں ہوسکتا..
تعدد شوہری ایسی شادی ہوتی ہے جس میں ایک بیوی کے کئی شوہر ہوتے ہیں..
یہ قدیم زمانے میں برصغیر اور تبت کی اقوام میں عام رائج تھی..
گو یہ اب کم ہوچکی ہے مگر اب بھی لداخ، بھوٹان، نیپال اور ہمالیہ کی قوموں میں عام ملتی ہے..رینا نے کہا..
کیا بکواس ہے..ایسا کیسے ہوسکتا ہے..تم جھوٹ بول رہی ہو..میں نے جواب دیا..
تمھارے کہنے سے سچ جھوٹ نہیں بن جائے گا..
مہابھارت میں پانچ پانڈو کی بیوی دروپدی اسی شادی کی مثال ہے..
میسور کے ٹیپوسلطان نے اپنا آخری فرمان 1788ء میں جاری کیا…
جس کہ مطابق ایک عورت کو جو دس شوہر تک کرتی تھی اس کی ممانعت کی گئی..
مڈغاسکر اور ملایا کے بعض حصوں اور بحرالکاہل کے جزیروں کی عورتیں ایک سے زیادہ مردوں کے ساتھ شادیاں کر سکتی ہیں…
اسکیمو اور جنوبی امریکا کی عورتیں بھی تعدد شوہری کی قائل ہیں…
تبت اور ہندوستان کے بہت سے پرانے قبائل میں بھی تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ یہ رائج ہے…
تاریخ پڑھو تعدد شوہری طریقہ پنجاب کے کنیٹ، جاٹ، راجپوت اور ٹھاکروں میں بھی رائج تھا..
تبت، لداخ اور ڈیرہ وون کی پہاڑی قوموں میں صرف بڑا بھائی اپنی شادی کرتا ہے…
یہ عورت تمام بھائیوں کی بیوی بن جاتی ہے…
ان کا کہنا ہے اس سے اتفاق قائم رہتا ہے اور زمین بھی تقسیم نہیں ہوتی ہے اور تمام بھائی ایک بیوی پر مطمئن رہتے ہیں…
یہی رواج تبت اور بھوٹان میں بھی ہے..
مالابار اور ٹرانکور میں قوم نیر بالادت اور اسی طرح ساحلی علاقہ جو ان سے ہٹ کر ہے بونٹ اور کورگ ان میں بھی ہر عورت کے کئی شوہر ہوتے تھے..
نیل گری کے ٹوڈا، نائز اور کرمبا قوم میں جس شخص کے حقیقی بھائی نہیں ہوں…
تو اپنے ماموں زاد، خالو زاد، پھوپازاد بیوی میں شریک ہوجاتے ہیں..
تمھیں یہ عجیب لگ رہا ہوگا مگر میں ایسی بیسیوں اور مثالیں دے سکتی ہوں..
رینا کی باتیں سن کر میں اور ترکن کے منہ کھلے رہ گئے تھے..
اتنے مستند حوالوں کے ساتھ یقینا وہ جھوٹ نہیں کہ سکتی تھی..
رینا..حد ہے یار..کیا کہوں میں تمھیں..
تم اپنی پتی سے طلاق لے کر ایک جن سے شادی کرنے پر تیار ہو..بہت عجیب ہو تم..
نہیں ایک جن ایک انسان دونوں سے رینا کے چہرے پر بہت دیر بعد مسکراہٹ ائی..
میں بھی جن ہی ہوں..میں نے انکشاف کیا..
بکواس..اب تم کوئی نئی کہانی سنائو گے..رینا نے کہا..
اگلے ہی لمحے میں منتر پڑھ کر نادیدہ ہوگیا اور رینا کی چیخ نکل گئی..
ہائے بھگوان..یہ کیا ہورہا ہے میرے ساتھ..
لوگوں کو ایک جن نہیں ملتا میرے نصیب میں دو دو جن..
مجھے غصے کے باوجود رینا کی بات پر ہنسی اگئی اور میں منتر پڑھ کر دوبارہ ظاہر ہوگیا..
دیکھو رینا..
دکھائو ناں..رینا نے میری بات کاٹی..
بہت بیہودہ عورت ہو تم..میں حقیقت میں اس کے سامنے کنفیوز ہورہا تھا..
ابھی دیکھی کہاں بیہودگی تم نے رینا نے چٹخارہ لیا..
بکواس مت کرو..
میری نظر میں یہ بھی پاپ ہے کہ تم اپنی اسودگی کے لئے پتی سے طلاق لے کر کسی اور سے شادی کرو..
لو..جن کب سے پاپ اور پن کے چکروں میں پڑنےلگے…
اور میرا پتی صرف نام کا پتی ہے اس نے کبھی میرے حقوق اور فرائض کا خیال نہیں کیا..
تم کونسا وفاداری اور خلوص کے جھنڈے گاڑے بیٹھی ہو اگر اس نے نہیں خیال کیا تو تم نے خود کب کیا ہے تم بھی اس جیسی ہی ہو..میں نے برا سا منہ بنا کر کہا..
عورت خود سے بری نہیں ہوتی مرد اسے مجبور کرتا ہے کہ وہ برائی کرے..رینا نے بے تکا جواز دیا..
تم اپنے بھونڈے اور غیر عقلی جواز اپنے پاس رکھو اور مجھ سے تو بالکل توقع مت رکھو کہ میں تم سے شادی کروں وہ بھی مشترکہ..
رہ گئی پتی سے طلاق لے کر ترکن سے شادی کی بات تو وہ تم جانو اور یہ جانے..
میں اپنی بات مکمل کر کے بستر سے اٹھ گیا..
ترکن..تم خود اپنے معاملات اس سے طے کرلو میں جارہا ہوں..
سنو..ترکن اٹھ کر میرے پاس اگیا..
بہت شکریہ تمھارا..ترکن نے کہا..
کس بات کا شکریہ..
میں تو ابھی تک ہضم نہیں کرپارہا جو کچھ اس نے کہا اور جو ہورہا ہے سب عجیب ہے..
اچھا ناں چھوڑ دو بس اب تم میں خود دیکھ لوں گا یہ سب..
یہ لو ترکن نے ایک انگوٹھی اپنی انگلی سے اتار کر میری طرف بڑھائی..
میں نہیں جانتا کہ تم کب اور کیسے اپنی شکتیاں واپس حاصل کرپائو گے…
مگر اس انگوٹھی کی مدد سے تم کسی کے بھی دل کا حال جان سکتے ہو…
کوئی بھی بات معلوم کر سکتے ہو یہ میری طرف سے تحفہ ہے دوستی کا..
رینا اوازیں دے رہی تھی مگر میں نے اس کی پرواہ نہیں کی..
شکریہ ترکن میں نے انگوٹھی اس کے ہاتھ سے لے کر پہن لی اور نادیدہ ہوکر کمرے سے باہر نکل ایا..
میری قسمت میرا ساتھ دے رہی تھی اپنی شکتیاں کھونے کے بعد بھی میں خالی ہاتھ نہیں تھا..
جاری ہے۔۔
Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial