جن زاد

post cover

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط: 29

میں اپنی اور بابا کی دان کی ہوئی طاقتوں سے کافی کچھ جان چکا تھا…

مگر ابھی بھی بہت کچھ اندھیرے میں تھا..
بابا کا کام اگرچہ جان جوکھم کا تھا مگر میں اب پیچھے نہیں ہٹ سکتا تھا…
میری زندگی میں تھا ہی کون جس کی مجھے پرواہ ہوتی..
کنول سے محبت نہیں تھی شاید انسیت ہوگئی تھی بس..
اس کا خیال رکھنے کی ذمہ داری میں ارشانہ کو سونپ ایا تھا..
قبیلے کے معاملات تاشین کے سپرد تھے مجھے ناں ہی سرداری سے کوئی مطلب تھا ناں ہی عزت و شہرت سے کوئی غرض تھی..
مجھے یہ سوال بھی بے چین رکھتا تھا اخر میں چاہتا کیا ہوں..
میری زندگی کا مقصد کیا ہے..
انسان ہوں یا جن اس کائنات میں کسی شے کو بلامقصد تخلیق نہیں کیا گیا..
تو پھر پیدائش کا اخر مقصد کیا ہے صرف پیدا ہونا کھانا پینا سونا جاگنا بچے پیدا کرنا مر جانا..
کیا جنوں اور انسانوں کو صرف انھی چیزوں کے لئے تخلیق کیا گیا..
میں اپنی سوچوں میں گم کب کوہ ارارات تک پہنچ گیا مجھے خبر بھی نہیں ہوسکی..
چوٹی پر پہنچ کر میں نے اپنے دماغ سے تمام خیالات کو جھٹکا اور اپنی طاقتوں کی مدد سے برف میں دراڑ پیدا کی جو اندر جانے کا راستہ تھا..
بابا نے رہنے اور ایک طویل عرصے زندہ رہنے کے لئے بہت انوکھی جگہ کا انتخاب کیا تھا..
میں اندر غار میں پہنچا تو اندر کا منظر تبدیل ہوچکا تھا..
تابوت غائب ہوچکا تھا اور بابا مجھے ایک بڑے پتھر پر یوگا کے اسن میں بیٹھے دکھائی دئیے..
میں مودبانہ انداز میں چلتا ہوا ان کے سامنے پہنچا اور دوزانو ہوکر زمین پر ان کے سامنے بیٹھ گیا..
تم واپس اگئے..بابا نے انکھیں کھول دیں..
جی بابا عہد کیا تھا لوٹنا تو تھا مجھے مگر کچھ دیر ہو…
میں جانتا ہوں تمھاری تمام مصروفیات…
اچھا کیا تم نے انے سے پہلے اس لڑکی کے معاملے میں خود کو سنبھال لیا..
بابا یقینا اس واقعے کی طرف اشارہ کر رہے تھے…
جب ارشانہ میری بانہوں میں تھی اور میں شاید بہک جاتا مگر میرے اندر سے کسی چیز نے مجھے حد میں رہنے پر مجبور کردیا تھا..
میں تمھیں کچھ بتانا چاہتا ہوں تاکہ تم میرے کام کی نوعیت اور اہمیت کو سمجھ سکو..
تم جانتے ہو دنیا میں انسانوں اور جنوں کے علاوہ بھی بے شمار مخلوقات موجود ہیں..
انسانوں کو مٹی سے بنایا گیا ہے اور جنوں کی تخلیق کروڑوں سال قبل اگ سے کی گئی..
ہمارے ابائو اجداد اپنے علم سے یہ جان گئے تھے کہ ایک ایسا وقت ائے گا جب ہماری نسل کو خطرہ لاحق ہوگا..
اور نیکرومس نامی ایک مخلوق ہمارا وجود صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کرے گی..
یہ نیکرومس زمین کی اتھاہ گہرائیوں میں موجود ہیں..
ان کی شکل و جسامت ہم جیسی ہی ہے مگر ان کا وجود پارے اور دیگر دھاتوں سے مل کر بنا ہے..
یعنی انھیں اگ میں ڈال کر یا کسی بھی ہتھیار سے ختم نہیں کیا جا سکتا..
اس نسل کے لوگوں کی سب سے بڑی کمزوری ان کی کم تعداد تھی کیونکہ ان میں مرد و عورت کے ملاپ سے ہزاروں سال بعد بچہ پیدا ہوتا ہے..
مگر ان کی عمر لاکھوں برس تک ہوتی ہے اس لئے ایک مرد عورت اپنی زندگی میں کئی بچے پیدا کر لیتے ہیں..
اج سے لاکھوں سال قبل ان کی نسل چند سو تک محدود تھی مگر اب یہ ہزاروں میں پہنچ چکے ہیں..
ان کی طاقتیں ہم سے زیادہ نہیں تو کسی صورت کم بھی نہیں ہیں..
دوسری بات ہماری نسل میں اب طاقت بڑھانے اور جادو میں خود کو طاق کرنے کا رواج کم ہوگیا ہے..
جو طاقتیں قدرتی طور پر ہم میں پائی جاتی ہیں بس انھی پر قناعت کر کے زندگی گزار دیتے ہیں..
ہمارے ابائو اجداد انے والے وقت کے بارے میں جانتے تھے..
اور یہ معلومات نسل در نسل اگے منتقل کی جاتی رہی ہیں..
میری اس مقام پر طویل نیند کی وجہ یہی بات تھی کہ یہ فرض مجھے سونپا گیا تھا..
کہ میں یہ بات اج کی نسل تک پہنچائوں اور ان نیکرومس کا مقابلہ کرنے کے لئے انھیں تیار کروں تاکہ ہمارا وجود قائم رہ سکے..
میں حیرت سے بابا کی باتیں سن رہا تھا..
میرے دماغ میں ان گنت سوال تھے مگر میں بابا کی بات مکمل ہونے کا منتظر تھا..
نیکرومس تیاریاں کر رہے ہیں اور جلد وہ سطح زمین پر اکر ہم پر حملہ اور ہونگے..
ہم تعداد میں ان سے بہت زیادہ ہونے کے باوجود ان کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے..
مگر ایک ذریعہ ہے جس سے ان کے حملے کو ٹالا جاسکتا ہے..
تمھیں سمندر کی گہرائی سے ایک چیز حاصل کرنی ہے..
اس کے بعد تمھیں زمین سے ہزاروں فٹ نیچے ان کے قبیلے میں جانا ہوگا..
وہاں تم جنوں کے نمائندے کی حیثیت سے ان سے مذاکرات کرو گے اور انھیں اس حملے سے باز رکھنے کے عوض وہ چیز دو گے..
ہم موجودہ طاقت اور صلاحیتوں کے ساتھ ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے..
تمھیں ان میں سے کسی نیکرومی کو قابو کرنا ہوگا اور اس سے اپنی نسل اگے بڑھانی ہوگی..
ہمارا علم بتاتا ہے کہ اگر ہماری نسل کا کوئی جن اگر نیکرومی سے شادی کرلے تو اس سے پیدا ہونے والی نسل میں وہ خواص ہونگے جو ہمیں ان سے زیادہ طاقتور بنا سکتے ہیں..
مگر بابا..وہ چیز کیا ہے جس کے لئے وہ ہم سے جنگ ٹال دیں گے اور نیکرومی کیا ہے اور فرض کیا اگر میں ان کی کسی عورت سے شادی کر بھی لوں تو میری نسل صدیوں میں بڑھے گی یعنی ایک عورت سے کتنے بچے پیدا ہوسکیں گے..پھر ان بچوں کی شادیاں اور اگے نسلیں کیا وہ ہمیں اتنا وقت دیں گے..یہ سب تو بظاہر ناممکن نظر اتا ہے..
تمھاری دوسری بات کا جواب یہ ہے کہ نیکرومی ان کی عورتوں کو کہا جاتا ہے اور تم ان سے وقت صرف جنگ ٹالنے کے لئے لوگے..
اصل میں تمھارا مقصد ان کے سردار کی بیٹی نیکتی کو حاصل کرنا ہے اگر تم اسے حاصل کرنے اور اس سے شادی کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ جنگ ہمیشہ کے لئے ٹل جائے گی..
اور وہ چیز جو انھیں تمھاری بات ماننے پر مجبور کرے گی وہ سمندر کی گہرائیوں میں موجود جل پریوں کی ملکہ کے پاس ملے گی اس کے جسم کا پانی وہ چیز ہے جس سے وہ اپنی پیدائش کے وقت کو ہزاروں سالوں سے گھٹا کر سینکڑوں سال تک لاسکتے ہیں اور اس کے لئے وہ ہر صورت تمھاری شرط تسلیم کر لیں گے..
مگر تم ان سے صرف جنگ ٹالنے کی شرط منوا سکتے ہو اس سردار کی بیٹی کو حاصل کرنے کی نہیں..
جل پری..بابا..میں نے حیرانگی سے انھیں دیکھا..کیا حقیقت میں ان کا وجود ہوتا ہے..انسان اتنی ترقی کرچکے ہیں سمندروں سے لے کر زمین کی تہوں تک کو کھنگال چکے ہیں اور…
ہاں شاشین..بابا نے میری بات کاٹ دی..
انسان تمام تر دنیاوی اور سائنسی ترقی کے باوجود ہمارا وجود دیکھنے سے قاصر ہے..
ایسے ہی وہ جل پریوں کا قبیلہ انسانوں کی نظروں سے ہمیشہ سے اوجھل ہے اور رہے گا..
مجھے بابا کی بات پر یقین کرنا مشکل ہورہا تھا..
قصے کہانیوں تک تو ٹھیک تھا مگر حقیقت میں جل پریاں..ناقابل یقین بات تھی..
مگر میں بابا سے بحث کرنے یا ان کی کسی بات کو رد کرنے کی جرات نہیں کر سکتا تھا..
بابا اگر میں انھیں اس پانی کے عوض جنگ ٹالنے پر امادہ کر بھی لوں تو کیا وہ اپنی بات نبھائیں گے اس پر قائم رہیں گے..
ہاں شاشین..تم ان کے سردار سے عہد لوگے وہ اس عہد کو توڑنے کی ہمت کبھی نہیں کر پائے گا ناں وہ عہد توڑ سکتا ہے..
بابا اپ کےحکم کے مطابق میں سمندر کی گہرائیوں میں جاکر جل پریوں کی ملکہ تک پہنچ بھی جائوں تو اس کے جسم کا پانی.. مطلب.. کیسے ممکن ہوگا یہ وہ مجھے کیوں خوش امدید کہے گی اور مجھ سے تعلقات بنائے گی..پھر وہ پانی حاصل کر کے جمع کرنا اسے لے کر نیکرومس قبیلے تک پہنچنا پھر انھیں مذاکرات میں جنگ ٹالنے پر مجبور کرنا اور ان سب سے زیادہ مشکل اس نیکتی تک پہنچنا اور اسےحاصل کرنا..کیسے ہوگا بابا یہ..اپ کا علم..
میں نہیں جانتا شاشین کہ تم کامیاب رہو گے یا ناکام ہوجائو گے مگر اس کے علاوہ کوئی راستہ ہوتا تو ہم اس مشکل راستے کا انتخاب ناں کرتے..
رہ گئی جل پریوں ملکہ تو ہر مخلوق کی کوئی ناں کوئی کمزوری ہوتی ہے جیسے نیکرومس کی کمزوری پیدائش کا طویل وقت ہے..
اسی طرح جل پریاں کبھی انسانی روپ میں سمندر سے باہر نہیں اسکتی ہیں..
تم انھیں اس کا لالچ دو گے اور اس کے عوض اپنا مقصد پورا کرو گے..
بابا ابھی وہ کس روپ میں نظر اتی ہیں اور انسانی روپ میں انے کے لئے انھیں کیا کرنا ہوگا میں نے بابا سےسوال کیا..
بابا کا جواب سن کر میں حیرت سے ان کی طرف دیکھتا رہ گیا..
Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial