جن زاد

post cover

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط: 33

یہ مسئلہ عورتوں میں ایسٹروجن اور مردوں میں ٹیسٹو سٹیرون نامی ہارمونز کی کمی …

اور دیگر بے شمار وجوہات کی وجہ سے پیش اتا ہے..
میں نے اج تک یہ تو سنا تھا کہ کوئی مرد یا عورت انفرادی طور پر اس مسئلے کا شکار ہو..
مگر یہ پہلی بار دیکھ رہا تھا کہ ایک ہی وقت میں…
پورا قبیلہ اس مسئلے کا شکار تھا یہ عجیب بات تھی..
تم لوگ خوراک کیا استعمال کرتے ہو..
کیا یہاں اکر کوئی خاص چیز استعمال کرنے لگے ہو جو پہلے نہیں کرتے تھے…
میں نے اپنے ذہن میں انے والے ایک خیال کے تحت سردار سے سوال کیا..
خون اور پالتو گوشت مگر..
جنگل کے اس حصے میں ایک خاص درخت ہے…
جس کے پھلوں کا ذائقہ خون جیسا…
مگر بے حد لذیذ اور میٹھا ہوتا ہے..
خون کا ذائقہ میٹھا..
میں نے حیرت سے سردار کو دیکھا..
نہیں میرا مطلب ہے خون پینے سے جو ذائقہ اتا ہے…
اس پھل کھانے سے وہ ذائقہ ملتا ہے مگر اس میں بہت زیادہ لذت اور مٹھاس ہوتی ہے..
میں جواب دینے ہی والا تھا کہ ایک مقامی شخص اندر داخل ہوا اور سردار کو تعظیم پیش کی..
مہمان کے لئے مشروب تیار ہے..اس نے اکر کہا تو سردار اٹھ گیا اور مجھے باہر چلنے کا اشارہ کیا..
میں سردار کے ساتھ باہر ایا جھونپڑی کے باہر ایک جنگلی بھینسا موجو تھا جسے رسیوں سے جکڑا گیا تھا..
مسائی افریقہ کا انتہائی نڈر اور جی دار قبیلہ ہے…
یہ بھالوں اور نیزوں کی مدد سے شیر کا شکار کرتے ہیں..
سردار نے ایک مقامی سے ایک برچھی نما ہتھیار لیا مگر وہ نوکدار تھا..
اس کے بعد سردار نے اسے بھینسے کی گردن کی ایک رگ میں گھونپ کر نکال لیا..
بھینسا تڑپ اٹھا اور اس کی گردن سے خون کا فوارہ نکلا..
ایک مسائی ایک بالٹی نما چیز لئے پاس کھڑا تھا جو ادھی دودھ سی بھری تھی..
بھینسے کی گردن سے نکلنے والا خون دودھ میں شامل ہونے لگا..
کچھ دیر بعد بالٹی بھر گئی تو اسی مسائی نے پہلے سے بنا مٹی کا لیپ بھینسے کی خون بہنے کی جگہ پر تھوپ دیا جس سے خون بہنا بند ہوگیا..
مسائی دودھ اور خون ملی بالٹی لے کر ہمارے پاس اگیا اور دو پیالے بھر کر ایک سردار کو پیش کیا دوسرا مجھے..
کچا دودھ ملا خون پینے سے مجھے بالکل بھی کوئی رغبت نہیں تھی…
مگر میں جانتا تھا کہ یہ مسائیوں کی خاص اور بے انتہا طاقتور خوراک ہے اور مہمان کا انکار توہین سمجھا جاتا ہے..
میں نے پیالا تھام لیا اور دل پر جبر کرکے وہ خون ملا دودھ حلق سے نیچے اتار لیا..
باقی بچنے والا خون اور دودھ لے کر وہ باقی لوگوں کی طرف بڑھ گیا جو اردگرد جمع تھے اور ان میں تقسیم کرنے لگا..
یہ لوگ ایک وقت میں جانور سے صرف اتنا ہی خون نکالتے تھے جو اسے زیادہ کمزور یا ہلاک ناں کرے..
اور مٹی اس زخم کو کچھ وقت میں بند کر دیتی تھی…
اور وہ جانور کچھ عرصے بعد دوبارہ خون حاصل کرنے کے قابل ہوجاتا تھا..
میں سردار کے ساتھ واپس جھونپڑی میں اچکا تھا..
ہم بیٹھے ہی تھے کہ ایک مسائی خدمت گار نے ہمارے سامنے ایک تشت میں سرخ رنگ گے بڑے بڑے پھل لا کر رکھ دئے..
یہ وہی پھل ہیں جو ہماری عورتیں, مرد بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں..
وہ پھل کاٹنے پر اندر سے بھی سرخ رنگ کا تھا اور خوشبودار بھی تھا..
خون اور دودھ پینے والے اور گوشت کھانے والوں میں اگر یہ مسئلہ تھا تو یقینا اس کی وجہ یہی پھل تھا..
اس میں کوئی ایسا مادہ تھا..
جو انسانوں کے جسم میں ان مخصوص ہارمونز کی کمی کا باعث بن رہا تھا..
مگر میں اس جنگلی سردار کو یہ بات نہیں سمجھا سکتا تھا..
میں نے پھل ہاتھ میں لیا اور انکھیں بند کر کے کچھ پڑھنے کا ناٹک کرنا شروع کردیا..
سردار..میں نے کچھ دیر بعد انکھیں کھولیں..
میرا علم یہ کہتا ہے کہ اس پھل پر شراپ ہے..
اسے مستقل کھانے سے تمھارے مرد اور عورتیں ہمیشہ کے لئے بانجھ ہوجائیں گے اور تمھاری نسل مٹ جائے گی..
فورا اعلان کروا دو کہ جس جس کے پاس یہ پھل ہے پھینک دے اور ائندہ اسے ہاتھ بھی ناں لگایا جائے..
میری بات سن کر سردار کی انکھوں میں خوف کے سائے نظر انے لگے..
ٹوماگا..کس چیز کا شراپ..سردار نے ڈرتے ڈرتے سوال کیا..
یہ کالی دلدل میں بسنے والی روحوں کا شراپ ہے..
ہزاروں سال پہلے یہ روحیں نہیں تھیں ہماری تمھاری طرح عام لوگ تھے..
اس وقت جنگل میں یہ درخت ہرجگہ تھے…
اسوقت یہاں ایک جادوگر تھا جس نے جب اپنے ناپاک مقاصد کی تکمیل کے لئے یہاں بسنے والے لوگوں کی بلی چڑھائی..
تو..ان کی روحوں نے اس جادوگر سے انتقام لینے کے لئے اس درخت کو شراپ دیا تاکہ اس جادوگر کی نسل اگے ناں بڑھے..
تب سے یہ درخت سب کے لئے وہی خاصیت دکھاتا ہے..
میری بات سن کر سردار نے خوفزدہ انداز میں گہری سانس لی اور خدمت گزار کو حکم دیا کہ قبیلے میں منادی کردے کہ اس درخت اور اس کے پھلوں کو ہاتھ ناں لگایا جائے..
خدمت گار نے سردار کی بات سن کر تعظیم دی اور جھونپڑی سے باہر نکل گیا..
ٹوماگا..اب اس کا کوئی علاج بتائو ہم سب تو بہت عرصہ اسے استعمال کر چکے ہیں..
سردار میرے ساتھ قبیلے کے دو لوگوں کو بھیج دینا میں صبح جنگل سے جڑی بوٹیاں تلاش کر کے لے ائوں گا جو اس کا علاج ہیں..
اصل میں مجھے علم تھا مونڈیا وائٹی اور جنسنگ اگر مل گئے تو ان لوگوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا..
جنسنگ اگرچہ افریقی نہیں مگر افریقہ میں بھی پائی جاتی ہے..
اگلی صبح میں قبیلے کے دو نوجوانوں کے ساتھ جنگل گیا اور ادھے دن کی تلاش کے بعد اخرکار دونوں چیزیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا..
میں جانتا تھا کہ صرف علاج بتا کر میری جان نہیں چھوٹے گی جب تک اس علاج کا نتیجہ وہ خود دیکھیں اور محسوس نہیں کریں گے..
واپس میں نے دونوں بوٹیوں کو تیار کیا اور سردار کی طرف بڑھا دیا…
اس میں کافی وقت تو لگ گیا میرا ایک دن ضائع ہوگیا مگر مجھے سو فیصد یقین تھا کہ یہ علاج کارگر رہے گا..
سردار نے میری تیار کی ہوئی دونوں جڑی بوٹیوں کی مخصوص مقدار قبیلے کے ہر مرد اور عورت کو دے دی..
میرے سونے کے لئے الگ جھونپڑی مختص تھی میں رات کو اپنی جھونپڑی میں اکر سوگیا..
میری انکھ کھلی تو میں نے چند عورتوں کو اپنے اوپر جھکا ہوا پایا جو چٹا چٹ میرے بوسے لے رہی تھیں..
میں ہڑبڑا کر اٹھ کر بیٹھ گیا
Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial