جن زاد

post cover

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط: 38

میں سیدھے ہاتھ میں خنجر تھاما ہوا تھا اور الٹے ہاتھ میں ناگ منی تھا..

وہ نندا تھا جو اچانک ایک درخت کے تنے کے پیچھے سے نمودار ہوا تھا..
اس کی انکھیں خوشی سے چمک رہی تھیں..
مبارک ہو ٹوماگا تم نے ایک ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے..
چلو اب جلد از جلد غار کی طرف..
قبیلے والے جلد یا بدیر جان جائیں گے کہ کسی شخص نے باہر سے حملہ کیا تھا..
اس کے بعد وہ اس شخص کی تلاش ضرور کریں گے جس نے ان کی سردار کو موت کے گھاٹ اتارا..
تمھیں کیسے پتہ میں کامیاب ہوا ہوں اور میں نے ناگن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے..
نندا کے ساتھ چلتے ہوئے میں نے سوال کیا..
میں نے اپنے علم سے جان لیا تھا ٹوماگا..
تم میں کچھ خاص ہے کوئی بات جو میں جان نہیں پایا..
تمھارے سر پر بہت سی گھٹنائیں ہیں..
میرے علم نے مجھے بتایا تھا اس ناگن کے مقابلے میں تمھارے فتح یاب ہونے کے چانس بہت زیادہ تھے اگر کوئی غلطی ناں کرتے..
تم نے یقینا درست وقت پر درست فیصلہ کن وار کیا ہوگا ورنہ اس ناگن کو مہلت مل جاتی تو تم زندہ واپس ناں لوٹ پاتے..
میں اگرچہ وہاں موجود نہیں تھا مگر میں اندازہ کر سکتا ہوں تم نے اس پر اس وقت حملہ کیا ہوگا جب وہ اپنی ہوس پوری کرنے میں مشغول ہوگی..
ہاں نندا کسی حد تک تم ٹھیک کہ رہے ہو..میں نے مختصر جواب دیا..
میں نندا کو ناں ہی اپنے منصوبے بتانا چاہ رہا تھا اور ناں ہی ضرورت سے زیادہ اپنے بارے میں..
میرا کام یہاں ختم ہوچکا تھا اور میں ناگ منی حاصل کرچکا تھا..
اب اصولی طور پر مجھے جلد از جلد جنگل سے نکل جانا چاہئے تھا..
مگر یہ بات حقیقت تھی کہ نندا ہی کی وجہ سے میں اس ناگن کو اسانی سے شکار کر پایا تھا..
تو مجھ پر اخلاقی ذمہ داری تھی کہ میں اس کی مدد کرتا..
دوسرا میں نے اس سے وعدہ کیا تھا جو مجھے ہر حال میں نبھانا تھا..
تم نے ناگ منی حاصل کرلیا ہے ٹوماگا کیا اس کا مقصد صرف اپنا روپ بدلنے پر قادر ہونا تھا..
نندا نے اخر وہ سوال کر لیا جس سے میں بچنا چاہ رہا تھا..
ہاں نندا..ناگ منی ہر قسم کے جادو جا توڑ کر سکتا ہے اور بھی بہت سے استعمال ہیں اس کے..
اسی ناگ منی کی طاقت سے وہ ناگن اس قبیلے پر حکمران تھی..
ہم باتیں کرتے ہوئےغار تک پہنچ چکے تھے اور اب ایک کونے میں دراز ہوچکے تھے..
تم مجھے اب اپنا کام بتائو نندا میں اپنے عہد پر قائم ہوں اس کے بعد مجھے یہاں سے جانا ہے..
میں نے نندا کی بات ٹال کر اس سےسوال کیا..
اس کے لئے تمھیں میری کہانی سننی پڑے گی تو ہی تم میرے مقصد کو جان سکو گے..
اگر تم تھک گئے ہو اور سونا چاہتے ہو تو ہم صبح..
نہیں نندا میں نے اس کی بات کاٹ دی..
تم اپنی بات مکمل کرو مجھے نیند نہیں ارہی اور نیند سے زیادہ ضروری یہ کام ہے..
ٹھیک ہے ٹوماگا..
شاید تمھارے لئے حیرانگی گی بات ہو میں نے سائنس کے کئی شعبوں میں ماسٹرز کی ڈگری لی ہے..
پڑھائی میرا شوق تھا..
خاص کر کوانٹم طبیعات اور نظریاتی طبیعات..
میں تمھیں سائنسی باتیں سنا کر بیزار نہیں کروں گا..
مختصر جان لو کہ میں ماضی اور مستقبل میں جانے کو ممکن سمجھتا ہوں اور اس کا طریقہ تلاش کر رہا ہوں..
مگر نندا ہم وقت پر قابو نہیں پا سکتے وقت پیچھے نہیں جا سکتا اور ناں ہی ہم وقت میں اگے جاسکتے ہیں..
میں نے الجھتے ہوئے کہا..
نہیں ٹوماگا یہ اتنی اسان اور سادہ بات نہیں ہے..
یہ ساری کائنات مادے سے بنی ہے اور مادہ ایٹمز پر مشتمل ہے..
ہر ایٹم کے اندر مزید بے شمار ذرات ہوتے ہیں..
کائنات اج سے 13.8 ارب سال پہلے ایک ہائیڈروجن کے ایٹم سے بھی لاکھوں گنا چھوٹے سے نقطے میں قید تھی..
اس وقت ایٹمز موجود نہیں تھے صرف ایٹم کے اندر پائے جانے والے بنیادی ذرات موجود تھے جو کروڑوں ڈگری سینٹی گریڈ کی وجہ سے پلازمہ کی طرح کی شکل میں تھے جسے ہم کلارک گلوان پلازمہ کہتے ہیں..
اچانک سے وہ زرہ روشنی سے بھی لاکھوں گنا تیزی سے ہر طرف پھیلنا شروع ہوگیا..
یہی کائنات کی ابتداء تھی..
مگر سائنس اپنی تمام تر ترقی کے باوجود اس لمحے اور اس سے پہلے کے بارے میں کچھ نہیں جان پائی..
ہم طاقتور دوربینوں کی مدد سے کائنات کا ماضی دیکھ سکتے ہیں..
مگر ہمیں دیکھنے کے لئے روشنی کی ضرورت ہوتی ہے..
ہم تیرہ ارب سال پہلے بننے والے ستارے دیکھ سکتے ہیں..
یعنی کائنات بننا شروع ہونے کے وقت سے لاکھوں سال بعد جب ایٹمز ملے اور ستاروں کی تشکیل شروع ہوئی تب کائنات میں روشنی کی کرن پھوٹی..
یہ ہماری حد ہے ہم اس سے پیچھے نہیں دیکھ سکتے..
اب ہمارے تمام سائنسی ماڈل ہمیں اس ابتدائی لمحے کے بارے میں کچھ نہیں بتاتے..
ہم یہ جانتے ہیں کہ بس کہ وقت اور خلاء یعنی ٹائم اور سپیس کائنات بننے کے لمحے وجود میں ائے..
یہاں بے شمار سوالات ہیں جن کا سائنس کے پاس کوئی جواب نہیں..
وہ زرہ جو پھیل کر کائنات بنا وہ کس جگہ موجود تھا..
کائنات بذات خود کس چیز میں پھیل رہی ہے..
اس زرے کے پھیلنے کی وجہ کیا بنی..
یہاں زرہ کہنا بھی غلط ہے کیونکہ میں بتاچکا کہ ہمارے سائنسی ماڈل عین اس لمحے اور اس سے پہلے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے..
اب یہ خلاء جو چاروں طرف ہے یہ ایک چادر کی طرح ہے..
اس چادر میں کشش ثقل کی وجہ سے خم اجاتا ہے..
اور ہر کائناتی جسم جو مادے پر مشتمل ہے کشش ثقل رکھتا ہے..
اس کائنات کی سب سے انوکھی چیز وقت ہے..
ہم اس کی تعریف یہ کرتے ہیں کہ دو واقعات کےدرمیانی وقفے کو ہم وقت کہتے ہیں..
مگر وقت صرف ٹھوس چیزوں کا ہوتا ہے..
یہ صرف ماضی سے مستقبل کی طرف بہتا ہے..
خلاء یا اسپیس کوئی مادی یا ٹھوس چیز نہیں اور اس کے لئے وقت کی تعریف مختلف ہوسکتی ہے اور یہی میرا پوائنٹ ہے ہم وقت میں سفر کر سکتے ہیں..
میں حیرت سے نندا کو دیکھتا رہ گیا..
Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial