جن زاد

post cover

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط: 39

اور یہ کیسے کرنا چاہتے ہو اور کیوں کرنا چاہتے ہو تم..

میں نے نندا سے سوال کیا..
دیکھو ٹوماگا..خلاء ایک چادر کی طرح ہر طرف پھیلی ہوئی ہے اور وقت اس سے منسلک ہے..
اس چادر کے اگر فولڈ کردیا جائے تو اس کا ایک کنارہ جو فولڈ ہوا ہوگا وہ ماضی کے کسی حصے تک جا کر ٹچ ہوجائے گا..
سائنسی طور پر ایسی کوئی ٹیکنالوجی یا مشین نہیں بنی جو وقت میں سفر کو ممکن بنا سکے..
مگر شیو لنگ کے ذریعے میں ماضی کا سفر کر سکتا ہوں..
نندا کی بات سن کر مجھے جھٹکا لگا..
اچھا خاصا سائنسی نقطہ نظر سے ہٹ کر وہ جہالت کی بات کرنے لگ جاتا تھا..
مگر میں نے اس بار کوئی اعتراض نہیں کیا..
نندا کوئی جاہل شخص ہوتا تو شاید میں اس کی بات بھی ناں سنتا اور اسے ایک عقیدے یا وہم کا نام دے کر مسترد کردیتا..
مگر نندا جیسا شخص اگر یہ بات کر رہا تھا تو یقینا اس میں کچھ ناں کچھ حقیقت ہونا ممکن تھا..
میرے علم اور تاریخ کے مطابق میرے پاس موجود لنگ کئی ہزار سال سے نسل در نسل منتقل ہوتا ایا ہے..
یہ سائز میں تقریبا ایک فٹ کے قریب ہے اور اس پر سنسکرت میں ایک عبارت کھدی ہوئی ہے..
مگر نندا یہ سنسکرت زبان پندرہ سو قبل مسیح کے اس پاس کی ہے..
ہزاروں سال کیسے ہوگئے یہ..
میں نہیں جانتا ٹوماگا..
میں وہی بتا رہا ہوں جو مجھے اپنے علم سے معلوم ہوا ہے..
اس پر لکھی عبارت کے مطابق چاند کی ڈھلتی راتوں میں سے کسی رات میں اگر اس لنگ کو چکردار یونی میں پیوست کردیا جائے..
تو اس سے ماضی میں سفر کیا جاسکتا ہے..
یہ چکردار یونی کیا ہے اب..میں نے نندا سے پوچھا..
اس لنگ کے ساتھ ایک نقشہ تھا جس میں اسی غار کی نشاندہی کی گئی تھی..
اس غار میں وہ سامنے جہاں اختتام ہورہا ہے ایک خفیہ راستہ ہے..
نندا نے ہاتھ کے اشارے سے دیوار کی طرف اشارہ کیا..
اس خفیہ جگہ میں داخل ہوں تو ایک اور چھوٹا سا غار نما کمرہ ہے..
اس کی مشرقی دیوار کے پاس ایک چوکور پتھر زمین میں لگا ہوا ہے..
اس پتھر سے چند فٹ اوپر ایک گول چکردار یونی تراشی ہوئی ہے..
اسی یونی میں اس لنگ کو پیوست کرنے سے..
تمھیں یہ لنگ کہاں سے ملا اور اتنا عرصہ تم نے اسے استعمال کیوں نہیں کیا اور اس میں میرا کیا کردار ہے..
میں نے الجھ کر نندا سے پوچھا..
یہ لنگ کلکتہ کے مندر کے ایک پروہت سے مجھے ملا تھا..
اور اسے استعمال کرنے کی کچھ شرائط تھیں کئی برس تک لنگ اور یونی کی پوجا..
اس کے بعد ہی میں اس قابل ہوا ہوں کہ اسے استعمال کرسکوں..
اب تک اسے استعمال ناں کرنے کی وجہ یہ تھی کہ میری پوجا کا وقت چند ہفتے قبل ہی ختم ہوا ہے..
تب سے اب تک میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جو میری مدد کر سکے..
اور یہ اتفاق ہے کہ تم اس غار کے پاس ان پہنچے اور سانپ کا شکار ہوگئے..
میں تمھیں اٹھا کر غار میں لے ایا اور تمھاری مدد کی..
باقی کہانی تم جانتے ہو..
میرا سوال اپنی جگہ قائم ہے نندا کہ تمھیں اس کے لئے کسی دوسرے شخص کی ضرورت کس لئے ہے..
میں اسی طرف ارہا ہوں ٹوماگا..
لنگ کو یونی میں پیوست کرنے کے بعد میرا جسم ماضی میں چلا جائے گا..
میں ماضی میں جا تو سکتا ہوں مگر واپس نہیں اسکتا..
تو مجھے ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو ایک مخصوص وقت کے بعد یونی میں پیوست اس لنگ کو باہر نکال سکے..
یہی واحد راستہ ہے میرے واپس پلٹنے کا..
یعنی لنگ کو اگر اس یونی سے نہیں نکالا جائے گا تو تم ہمیشہ کے لئے ماضی میں کھو جائو گے..
ہاں ٹوماگا..نندا نے مختصر جواب دیا..
ماضی کی کچھ تہذیبیں علوم و فنون میں اپنے عروج پر تھیں..
بقول نندا کے ہم جس کائنات میں موجود ہیں اور وہ مستقل پھیل رہی ہے..
تو یہ ایک بہت بڑا سوال ہے کہ یہ کائنات کس چیز میں پھیل رہی ہے..
مگر چونکہ ہم اس کائنات سے باہر نہیں نکل سکتے اس لئے یہ بھی نہیں جان سکتے..
یہ لنگ اور یونی کی بات مجھے ایک فضول کہانی سے زیادہ کچھ محسوس نہیں ہورہی تھی..
شاید نندا کے پاس موجود پتھر کے لنگ اور غار میں موجود یونی میں کوئی ایسی مطابقت ہو..
جس سے کسی اور دنیا میں جانے یا ماضی میں جانے کا راستہ کھلتا ہو..
اب مجھے بھی تجسس ہوگیا تھا کہ اخر یہ سارا عمل کیسے ہوگا..
ٹھیک ہے نندا تم کب کرنا چاہ رہے ہو یہ عمل..
اگر تم راضی ہو تو اج اور اسی وقت..
نندا کے چہرے پر خوشی کے تاثرات تھے..
ٹھیک ہے نندا..چلو پھر..
ہم دونوں چلتے ہوئے اس دیوار کی طرف بڑھ گئے جس میں خفیہ راستہ موجود تھا۔
Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial