جن زاد

post cover

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط: 45

یہ کوئی عورت تھی جو مجھ پر سوار تھی..
بابا کی ہدایت کے مطابق میں مکمل برہنہ تھا..
اس ویران جزیرے میں اس عورت کا وجود ناقابل یقین تھا..
میں نے کروٹ بدل کر اسے خود پر سے جھٹک دیا..
اگلے ہی لمحے میرے رونگھٹے کھڑے ہوگئے..
وہ عورت نہیں بلکہ جل پری تھی..
میں زندگی میں پہلی بار جل پری کو دیکھ رہا تھا..
اس کا پیٹ سے نیچے ناف تک کا دھڑ مکمل عورت کا تھا..
گندمی رنگت, سنہری بال, خوبصورت چہرہ, بھاری سینہ مگر ناف سے نیچے اس کا جسم مچھلی کا تھا..
کون ہو تم..اور یہاں ہمارے جزیرے تک کیسے پہنچے ہو..
میرے بولنے سے قبل اس جل پری نے مجھ سے سوال کر لیا..
میں اٹھ کر بیٹھ چکا تھا اور حیرانگی سے اسے دیکھ رہا تھا..
اگر اس کے نچلے دھڑ کو نظر انداز کردیا جاتا تو وہ ایک قیامت خیز حسن کی مالک تھی..
میرا نام شاشین ہے..اور میں تمھاری ملکہ سے ملنے ایا ہوں..
یہاں پہنچنے کے بعد اس کےسامنے انے سے ساری پلاننگ دھری کی دھری رہ گئی تھی..
میرا ارادہ تو یہ تھا کہ میں ناگ منی کا منتر سدھ کر کے اس کی مدد سے جل مانس کا روپ دھار لوں گا..
اور اس دوران اپنے ساتھ لائے ہوئے اخروٹ کے چھلکوں اور کیکر کےدرخت کی پھلیوں کی مدد سے غیر ضروری بالوں سے بھی چھٹکارا پا لوں گا..
اس کے بعد سمندر کی گہرائیوں میں موجود جل پریوں کے قبیلے تک پہنچ جائوں گا..
مگر غیر متوقع طور پر میرے سامنے یہ جل پری اگئی تھی تو میں نے مناسب یہی سمجھا کہ اس سے سیدھی بات کر لی جائے..
ممکن ہے کوئی قابل عمل راستہ نکل سکے..
دوسری صورت میں اس جل پری کو ختم کر کے میں اپنی پلاننگ پر عمل کر سکتا تھا..
مگر اس میں بحرحال یہ خطرہ موجود تھا کہ جلد یا بدیر اگر باقی جل پریوں اور ان کی ملکہ کو میری اس حرکت کی خبر ہوجاتی..
تو یقینی بات تھی وہ دشمنی پر اتر اتیں..
ایسے حالات میں یہی بہتر تھا جو میں نے کیا..
تم یہاں تک کیسے پہنچے ہو تم ادم زاد ہو…
اج تک کوئی ادم زاد یہاں نہیں پہنچ سکا ہے..
اور تم ہماری ملکہ سے کیوں ملنا چاہتے ہو..
پہلی بات تو یہ کہ میں ادم زاد نہیں جن زاد ہوں..
اور بہت دور سے ایا ہوں..
یقینا میں تمھارے قبیلے اور ملکہ کے بارے میں جانتا ہوں..
اسی لئے یہاں تک پہنچا ہوں..
رہ گئی یہ بات کہ میں ملکہ سے کیوں ملنا چاہتا ہوں تو اس کی ایک اہم وجہ ہے..
میں وہی وجہ جاننا چاہتی ہوں..جل پری نے کہا..
میرے علم کے مطابق تمھارے قبیلے کی ابادی بہت کم رہ گئی ہے..
جیسے کسی دور میں جل مانسوں کی نسل کم ہوئی..
تمھارا قبیلہ بھی اسی مشکل کا شکار ہے..
میرے پاس اس مشکل کا حل موجود ہے اور میں اسی لئے یہاں تک ایا ہوں..
میری بات سن کر جل پری کے چہرے پر حیرت کے تاثرات ابھر ائے تھے..
یہ ممکن نہیں ہے اس کا کوئی حل ہوتا تو ہمارے قبیلے کی جل پریاں اس پر عمل کر چکی ہوتیں..
تم مجھے مطمئن کردو میرا وعدہ ہے میں تمھیں ملکہ تک لے جائوں گی..
اس کے لئے تمھیں تین دن انتظار کرنا پڑے گا..
میں جادو کے زور سے تمھارے اس مسئلے کو حل کر سکتا ہوں..
مگر مجھے تین دن کا وقت چاہئے..
ٹھیک ہے شاشین..
مجھے تمھاری باتوں پر مکمل یقین تو نہیں..
مگر اپنے قبیلے کے لئے میں ضرور کوشش کروں گی..
اج سے ٹھیک تین دن بعد میں واپس ائوں گی..
اگر تم نے مجھے مطمئن کردیا تو میں اپنا وعدہ پورا کروں گی..
تمھارا نام کیا ہے اور کیا تم اپنے قبیلے واپس جارہی ہو..
میں سینی ہوں اور ہاں میں ملکہ سے تمھارا ذکر کروں گی..
اگر تم شاید سمجھ رہے ہو میں کوئی کمزور جل پری ہوں جس پر تم قابو پا سکتے ہو..
تو یہ تمھاری غلط فہمی ہے..
میں قبیلے کے حفاظتی دستے کی سربراہ ہوں اور تمھیں پلک جھپکتے موت کے گھاٹ اتار دیتی..
مگر میرے لئے کسی ادم زاد…مطلب..جن زاد کا یہاں تک پہنچنا اچنبھے کی بات تھی..
اس لئے میں نے تمھیں موقع دیا..
اگر تم نے جو کچھ کہا درست ہے تو تم مجھے دوست پائو گے..
ہاں سینی..میں نے جو کہا ہے لفظ بہ لفظ درست ہے اور میں اپنی بات پر قائم ہوں..
ٹھیک ہے شاشین..
تم سے تین دن بعد ملاقات ہوگی..
اگر تب تک تم زندہ رہے..
اس کے چہرے پر پراسرار سی مسکراہٹ اگئی..
اس کے بعد وہ پلٹ کر جزیرے کے کنارے کی طرف بڑھ گئی..
ٹانگیں ناں ہونے کی وجہ سے اسے چلتے دیکھنا بھی عجیب تجربہ تھا..
وہ ہاتھوں اور نچلے جسم کے بل گھسٹتی ہوئی کنارے تک پہنچی اور پانی میں چھلانگ لگا دی..
اگر تب تک تم زندہ رہے..
سینی کی بات میرے دماغ میں گونج رہی تھی..
یقینا یہاں جزیرے میں ایسا کچھ ہوگا جس کی وجہ سے اس نے یہ کہا تھا..
میں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ اسی وقت میری نظر درختوں کے جھنڈ کی طرف اٹھی..
اور میں حیرت سے دیکھتا رہ گیا..

Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial