جن زاد

post cover

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط: 48

ملکہ کے رخسار شرم سے سرخ ہوگئے تھے..

مگر وہ حیرانگی سے میری طرف دیکھ رہی تھی..
اس سے کیا ہوگا..مطلب اس..پانی سے..
عام طور پر سیپ میں موتی بننے کا عمل مہینوں پر محیط ہوتا ہے..
مگر اپ کے اس پانی کے قطرے کو اگر سیپ میں رکھ دیا جائے تو چند دن میں وہ موتی کی شکل اختیار کر لے گا..
اس موتی میں یہ خاصیت ہوگی کہ نیکروس کی پیدائش کے وقت کو کم کر سکے..
یہی میرا یہاں انے کا مقصد بھی ہے اور اپ سے میں یہی بات کرنا چاہتا تھا..
یعنی تم نے ہماری نسل کو بڑھانے کے لئے پہلے ناگ منی حاصل کیا..
تاکہ ہم انسانی روپ میں اکر اپنی نسل میں اضافہ کر سکیں..
اور اس کے عوض تم مجھ سے وہ پانی حاصل کرنا چاہتے ہو..
اور اس پانی کو سیپ میں رکھ کر موتی کی شکل میں لائو گے..
پھر وہ موتی نیکروس جاتی کو دے کر تم انھیں خود پر حملے سے باز رکھو گے..
جی ہاں ملکہ عالیہ اپ ٹھیک سمجھی ہیں..
ٹھیک ہے شاشین..
تم مجھے ناگ منی کے استعمال کا طریقہ سکھائو گے..
اس کے بعد..تمھیں..اجازت ہوگی وہ..پانی..حاصل کرنے کی..
ملکہ کی انکھیں شرم اور فرط جذبات سے جھک گئیں..
ٹھیک ہے ملکہ عالیہ..
یہ تین دن کا عمل ہے اس کے لئے یا تو اپ کو اس جزیرے پر رکنا پڑے گا..
یا پھر مجھے ناگ منی کے ذریعے اپنا روپ بدل کر اپ کے ساتھ سمندر کی گہرائی میں جانا ہوگا..
اپ جیسا بہتر سمجھیں ہم وہ کر سکتے ہیں..
نہیں میرا خیال ہے جزیرے میں ہی رکنا بہتر رہے گا..
بس مجھے اس کے لئے کچھ انتظامات کرنے ہونگے…
کب سے شروع کیا جا سکتا ہے یہ عمل..
اپ جب چاہیں ملکہ..چاہیں تو اج سے ہی..
ٹھیک ہے..ائو میرے ساتھ..
ملکہ واپس اپنی ساتھی جل پریوں کی طرف بڑھ گئی..
اس نے جل پریوں کو کچھ ہدایات دیں اور سینی کے علاوہ تمام جل پریاں واپس سمندر میں چلی گئیں..
اگلے چند گھنٹوں میں بیسیوں کی تعداد میں جل پریاں سمندر سے نمودار ہوئیں..
اور انھوں نے جزیرے پر درختوں کی شاخوں اور چھال سے ایک عارضی جھونپڑی نما جگہ تیار کردی..
جہاں ملکہ میرے ساتھ تین دن رک سکتی تھی..
کام مکمل ہونے کے بعد چند جل پریاں جو ملکہ کی حفاظت پر مامور تھیں وہ رک گئیں..
باقی جل پریاں اپنا کام ختم کر کے واپس سمندر میں چلی گئیں..
ملکہ ابھی تک عورت کے روپ میں ہی تھی اور کام کی نگرانی کر رہی تھی..
جھونپڑی میں چھال سے ہی ایک بستر بنایا گیا تھا جس پر ارام کیا جاسکتا تھا..
میں ملکہ کے ساتھ اس جھونپڑی کے اندر اگیا..
باقی جل پریوں نے نیزوں کے ساتھ جھونپڑی کے ارد گرد حفاظتی پوزیشن سنبھال لی..
رات کا وقت ہو چکا تھا..
ملکہ کو میں نے ناگ منی دے کر منتر یاد کروا دیا..
اگلے کچھ گھنٹے اسے چلہ کرنے میں لگتے اس لئے میں نے بہتر سمجھا میں ارام کرلوں..
ملکہ کو چلہ کرتا چھوڑ کر میں بستر پر لیٹا اور کچھ دیر میں گہری نیند سوگیا..
اگلے تین دن کچھ خاص مصروفیات نہیں رہیں..
میں ملکہ سے اس کی زندگی کے بارے میں سنتا رہا اور اپنی داستان سناتا رہا اور پھر رات میں ملکہ چلہ کرتی..
اخرکار تین دن مکمل ہوگئے تو ملکہ نے تیسری رات چلہ مکمل کرنے کے بعد مجھے جگا دیا..
اس کی انکھیں خوشی سے چمک رہی تھیں..
یقینا اس نے چلہ مکمل ہونے کے بعد اسے ازما لیا تھا..
وہ خوشی کے مارے مجھ سے لپٹ گئی اور میری سانسیں بے ترتیب ہونے لگیں
تحریر : ارشد احمد
Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial