دشتِ ہرجائی

post cover

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط: 6

یہ ایک بڑا ہال نما میٹنگ روم تھا جس کے وسط میں ایک لمبی گول میز رکھی گئی تھی،جہاں دنیا کے مشہور بزنس ڈیلر اپنی نسشت کے سامنے لیپ ٹاپ رکھے بیٹھے، آنے والی شخصیت کا انتظار کر رہے تھے۔۔
قدموں کی چاپ سے سب داخلی دروازے کی جانب متوجہ ہوئے جو اس بات کا اشارا تھا کہ ان کا انتظار ختم ہوا کیونکہ وہاں سے ایک میچیور لڑکی اپنی سیکٹری کے ساتھ داخل ہوئی۔۔
اس لڑکی کے اندر داخل ہوتے ہی حازم پر ایک سحر سا تاری ہوا تھا۔۔ وہ دم بخود سا اسکو دیکھ رہا تھا۔گوری رنگت ، لمبی ناک ، ہلکے میک اپ سے سجا چہرا ، باریک کٹاو دار لب، گہری نیلی آنکھیں۔۔اوپر سے ویل کونفیڈینٹ ۔۔۔
اس لڑکی کو دیکھتے ہی حازم کے دل سے آواز آئی تھی۔۔۔(یہ لڑکی میر حازم کے لئیے پرفیکٹ ہے).
ہیلو!
گڈ مارننگ!!
مائے نیم از روباب شمس۔۔
روباب نے اندر داخل ہو کر اپنا تعارف کروایا اور پھر پریزینٹیشن شروع کی۔۔اس کی آواز میں ایک کشش سی تھی جس نے میر حازم کے ساتھ سب کو اپنی جانب جکڑا ہوا تھا۔۔۔
______________________
سماہرا جو کمرا صاف کرنے کے بعد کیچن میں کھانا بنانے کے لئیے داخل ہوئی تھی چکر آنے کے باعث ٹیبل کا سہارا لیا۔۔
کیا ہوا بی بی جی۔۔۔!!
یہ لیں پانی پیئں۔۔۔
ملازمہ جو برتن دھو رہی تھی سماہرا کو دیکھ اس تک آئی۔۔
کچھ نہیں بس چکر سے آ رہے ہیں۔۔اور سر میں درد رہتا ہے۔۔وہ پانی پکڑتے ہوئے بولی۔۔
بی بی جی۔۔میری مانیں تو آپ ایک بات ڈاکٹر سے رابطہ کر لیں۔۔
وہ برتن دھوتے ہوئے بولی۔
ہمممم۔۔۔۔۔
_______________________
میر حازم جیسا کہ آج کی پریزینٹیشن کے مطابق ہم یہ ڈیل آپ کے ساتھ فائنل چکے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ آپ ہمارے بزنس کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔۔
میٹنگ ختم۔ہونے کے بعد روم میں صرف حازم اور روباب تھے۔۔
یس شیور۔۔۔
مس روباب۔۔۔
وہ اس کی نیلی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولا۔۔
وہ اس کی آنکھوں میں اپنے لئیے پسندگی اور ستائش دیکھ بہت خوش ہوئی تھی۔۔۔لیکن یہ خوشی کسی کے سامنے ظاہر نہیں کرنا چاہتی تھی۔۔
کیونکہ اس نے آج تک جھکنا نہیں سیکھا تھا۔۔
اوکے میر حازم میں چلتی ہوں۔۔باقی کی ڈیسکشن کل ہم کسی ریسٹورنٹ میں کریں گے۔۔
وہ اپنی نین نشیلی آنکھوں پر چشموں کا پہرا لگاتے ہوئی بولی۔۔
اگر آپ یہ ڈیسکشن میرے گھر پر لنچ کر کے کریں گی تو مجھے ذیادہ خوشی ہو گی۔۔
وہ مسکراتے ہوئے بولا ۔
اور آپ کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ میں آپ کی بات مانوں گی۔۔؟
وہ اپنے دونوں ہاتھوں کو سینے پر باندھ کر بولی۔۔
کیونکہ میر حازم کو آج تک کسی نے انکار نہیں کیا۔۔۔
چہرے پر غرور سے بھرپور مسکراہٹ سجا کر جواب دیا گیا۔۔
اور اگر میں انکار کر دوں؟؟وہ گلاسسز کو ٹھیک کرتے ہوئے بولی۔۔
تو پھر میں یہ سمجھوں گا کہ آپ مجھ سے گھبرا رہی ہیں۔۔اور میرا چیلنج ریجیکٹ کیا۔۔۔۔!!
جی نہیں۔۔۔
آئی لائک چیلنجس۔۔۔
سو کل کا لنچ آپ کے گھر پر مسٹر میر حازم ۔۔۔۔
وہ مسکرا کر بولتی اپنا فون ٹیبل سے اٹھائے باہر کی سمت چل دی۔۔۔جبکہ میر کے بقول اسکا کا دل بھی اپنے ساتھ لے جا چکی تھی۔۔۔
______________________
آپ دوائیاں وقت پر لیجئیے گا۔۔
اور ہر ہفتے چیک اپ کے لئیے آتی رہنا۔
ڈاکٹر نے کہتے ہی ایک پرچہ سماہرا کی جانب بڑھایا۔۔
جسے اس نے مسکرا کر تھام لیا۔
سماہرا طبعیت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں ڈرائیور کے ساتھ نزدیکی کلینک پر آئی تھی جہاں ڈاکٹر نے اسے امید سے ہونے کی خبر سنائی تھی جسے سنتے ہی وہ سکتے میں آ گئی تھی۔۔
ایک خوشی کا احساس اس کے پورے بدن ۔میں سرایت کر گیا۔لیکن جلد ہی یہ سوچ کر مایوس ہو چکی تھی۔۔
کیا حازم اس بات سے خوش ہو گا۔وہ تو اس کے وجود کو نا پسند کرتا ہے۔۔اسی سوچ کے ساتھ وہ واپس گھر آ چکی تھی۔۔
______________________
کیا ہوا تم اتنی خاموش ہو کیوں ہو؟
وہ لوگ رات کا کھانے وغیرہ سے فارغ ہو کر سونے کے روم میں آ چکے تھے۔۔
حازم نے سماہرا کو دیکھ کر کہا جو کہ چھت کو گھورتے ہوئے کسی گہری سوچ میں ڈوبی ہوئی تھی۔۔
کچھ نہیں۔۔۔
وہ ویران آنکھوں سے اس کے وجود کو تکتے ہوئے بولی۔۔
کوئی بات پریشان کر رہی ہے تو کہہ سکتی ہو۔۔۔
وہ آج معمول سے ہٹ کر خوشگوار لہجے میں اس سے سوال کر رہا تھا۔۔
سماہرا نے حیرانی سے اس کی جانب دیکھا تھا۔
وہ دراصل آج۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹرن۔۔۔۔ٹرن۔۔۔۔
وہ جو بولنے لگی تھی فون کی بیل نے اس کی بات کو کاٹا تھا۔۔۔
ویٹ۔۔میں فون سن کر آتا ہوں۔۔وہ کہتا فون لے کر بالکونی میں چلے گیا۔۔
آپ کے پاس تو میرے لئیے وقت ہی نہیں۔۔
وہ اداسی سے سوچتے ہوئے تکیہ سیدھا کر کے لیٹ چکی تھی۔۔
ہاں بولو کیا بول رہی تھی۔
حازم جب فون سن کر روم میں آیا تو اس کو سوتے دیکھ ایک لمبی سانس ہوا مین خارج کرتا خود بھی لیٹ چکا تھا۔۔
Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial