عشقِ دے رنگ رنگ جواں

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط 5

وہ افس میں بیٹھا کوئی بہت ضروری کام کر رہا تھا جب دروازے پر دستک ہوئی
Come in
اس نے بنا نظریں اٹھائیں اجازت دی
Yes
لیکن کافی دیر خاموشی پاکر اس نے سر اٹھا کر دیکھا
تم……….
ماہی کو اپنے سامنے خاموش دیکھ کر وہ حیرت سے بولا
اب ائی ہو تو وجہ بھی بتادو..……
اس کی مسلسل خاموشی سے تنگ اکر بولا
وہ……. وہ ہم……. ہمیں آپ کی شرط منظور ہے
اس نے ساری ہمت مجتمع کرکے کہا آہل کے چہرے پر ہلکی سی طنزیہ مسکراہٹ بکھری لیکن بولاکچھ نہیں خاموشی سے اسے دیکھنے لگا
آپ…. آپ ہمیں ایسے …ایسےکیوں دیکھ رہے ہیں آپ ہی نے کہا تھا کہ ہم آپ کو چوبیس گھنٹے تک جواب دے سکتے ہیں
.
ایکچولی میں شاکڈ ہوں……. مجھے تمہارے اتنی جلدی انے کی امید نہیں تھی…….. لیکن خیر اب آ ہی گئی ہو تو یہ کانٹیرکٹ ٹھیک سے پڑھ کر سائن کردو.…
اس نے ڈراور سے پیپرس نکال کر اسے دیے
ہمیں آپ کی شرطیں منظورہے لیکن ہماری بھی ایک شرط ہے……..
آہل نے اسے سوالیہ نظروں سے دیکھا
اپکو ہمیں پچیس لاکھ روپیے دینے ہوگے وہ بھی ابھی.…..
اس نے کہا تو اہل نے پہلے اسے حیرت سے دیکھا
الرائٹ ……
اہل نے چیک بک نکال کر اسے پچیس لاکھ کی رقم دےدی اور پیپرس سائن کرنے لگی
جان سکتا ہوں اتنی جلدی یہ فیصلہ لینے کی وجہ..
اہل بول پڑا تو وہ رک کر اسے دیکھنے لگی
آپ کے کانٹریکٹ میں یہ بھی لکھا ہے کیا کہ ہمیں آپ کو وجہ بھی بتانی پڑےگی
آہل نے اس کے طنز پر خاموش ہوکر رخ پھیر لیا
اس نے پیپرس سائن کیےاور اس کے ہاتھ میں تھمائے
اپ ہی نے کہا تھا نا یہ ہمارے لیے سنہرا موقع ہے ہمیں اسے ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے
اس نے آہل پر چوٹ کی اور وہاں سے نکل گئی
یہ ہے آپ کی چوائس ڈیڈ ……جسے چوبیس گھنٹے بھی نہیں لگے بکنے میں….. کاش کہ یہ سب آپ کو نظر آتا
اس نے افسوس سے سوچا
………………….
تنوی تمہارا دماغ خراب ہے ایسی بیوقوفی کیسے کر سکتی ہو تم…..
اسے جیسے ہی معلوم ہوا کہ تنوی نے نیند کی گولیاں کھاکر اپنی جان دینے کی کوشش کی ہے تو وہ فوراً اسپتال چلا آیا
وہ کچھ نہیں بولی انکھوں سے انسو بہہ رہے تھے ایک ہاتھ میں سیرینج لگی ہوئی تھی گرے شرٹ اور بلیو پینٹ پہنے
جواب دو کیوں کی تم نے ایسی بیوقوفانا حرکت…….
اہل غصے سے بولا
تو اور کیا کرتی میں.…… زندہ رہ کر تمہاری شادی انجوایے کرتی
وہ جھنجلا کر بولی
کالج ٹایم سے ہم ساتھ ہے آہل…. میں نے کبھی تمہارے علاوہ کسی سے پیار نہیں کیا کسی کو اہمیت نہیں دی…. اور اب تم کسی اور سے شادی کر رہے ہو میں کیسے برداشت کر سکتی ہوں یہ سب تمہیں کوئی فرق پڑے نا پڑے لیکن میں یہ سب دیکھنے کے لیے زندہ نہیں رہ سکتی
وہ بولتی گئ آہل کو کوئ خاص حیرت نہیں ہوئی کیونکہ وہ جانتا تھا کافی وقت سے وہ تنوی کی باتوں اور حرکتوں سے اندازا لگا چکا تھا کہ وہ اس کے بارے میں کیا محسوس کرتی ہے اور اس نے بھی سوچ رکھا تھا کہ وہ اس سے ہی شادی کریگا کیونکہ وہ اس کی بہت اچھی دوست تھی
کیوں خاموش ہو آہل …….جواب دو مجھے ..…..کیسے دیکھو اپنے ڈریمس کو ٹوٹتے ہوۓ.…. تمہیں کسی اور کا ہوتے ہوۓ
اس کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے کر بولی
ایسا کچھ نہیں ہوگا میں تم سے ہی شادی کرونگا
وہ ارام سے بولا
کیا …….یہ تم کیا کہہ رہے ہو آہل..…. مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا …ایک طرف تم نے اپنے گھر والوں کو ہاں کہہ دہ ہے اور اب تم…….
وہ پریشانی سے بولی
تنوی تم ڈیڈ کو جانتی ہو نا…….. میں نہیں چاہتا تھا کہ اس لڑکی کی وجہ سے گھر میں روز تکرار ہو.………. میری اس سے شادی صرف ایک ڈیل ہے اس کے بعد میں تم سے ہی شادی کرونگا
آہل نے اسے اپنے اور ماہی کے درمیان ہوئی ساری بات بتادی
تم سچ کہہ رہے ہو آہل تم مجھ سے….
تنوی کی آنکھیں خوشی سے چمک اٹھی
تم اچھی طرح جانتی ہو آہل رضا ابراہیم کبھی اپنی کمنٹمنٹ سے پیچھے نہیں ہٹتا
یہ شادی صرف نام کی ہے میری بیوی صرف تم بنوگی ڈونٹ وری
وہ سنجیدگی سے بولا
آئے لو یو آہل
اس نے اہل کو اپنی جانب کھنچ کر اسکے گلے لگ گئی
………………………….
دانش کسی سے کال پر بات کرتے ہوئے جارہا تھا جب سامنے سے آتی رائمہ سے ٹکراگیا اس کے ہاتھ میں گفٹ باکس زمین پر گئے جو ان لوگوں نے نکاح کے بعد ماہی اور اس کی فیمیلی کو دینے تھے وہ پریشانی سے ادھر ادھر دیکھنے لگی جب کہ دانش مسلسل اسے دیکھ رہا تھا ڈارک گرین کرتی اور سفید ٹراوزر پہنے ہلکے میک اپ میں بالوں کی ڈھیلی سی چوٹی بنائے چہرے پر بلا کی معصومیت لیے پریشان سی کھڑی تھی دانش کو اس کی سادگی بے حد پسند ائی
دانش نے سب گفٹ اٹھا کر اس کے ہاتھ میں دیے
چھوٹی سی بات کے لیۓ اتنا پریشان نہیں ہونا چاہئے
دانش نے دھیمی آواز میں کہا
رائمہ کچھ نہیں بولی
ویسے میرا نام دانش ہے…….. ماہی کا بھائی ….. آئے مین کزن
جی ہم جانتے ہیں.……. اور ہمارا نام رائمہ ہے..….. اہل ہمارے چھوٹے بھائی ہے
وہ ہلکا سا مسکرایا
نائس ٹو میٹ یو
شکریہ.…. اپ نے ہماری مدد کی..……. ہم چلتے ہیں
کسی کے پکارنے پر وہ جلدی سے بولی
Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial