مہربان

Maherban

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط 5

Good morning Dad
اپنے مخصوص انداز میں تیزی سے سیڑھیاں اُتر کر نیچے آیا
It’s afternoon Mr aaryan Malik
وہ ہلکا سا ہنسا اور گلاس میں جس ڈالنے لگا
ڈیڈ —دا پرفیکٹ آرین ملک
وہ معصومیت سے پلکیں جھپکا کر بولا
مسٹر پرفیکٹ شاید آپ بھول رہے ہے آج ایک بجے آپ نے میٹنگ بلائی تھی اور ساڑھے بارہ ہو چکے ہیں
آئے نو ڈیڈ لیکن آپکو پتا ہے ہر بار ہر کام وقت پر نہیں کرنا چاہیے کبھی کبھی دیری بھی ہوجائیں تو اچھا ہے قدر ہوتی ہے
اُسنے دو گھونٹ لیکر گلاس کو دیکھتے ہوئے کہا
آپ اپنی صلاح اپنے پاس رکھے اور مہربانی کرکے اپنے باپ کی عزت کا کچھ خیال رکھے اور جاکر کام کرے
وہ خوبصورتی سے ہنسا وہ اُسکے لیے باپ سے زیادہ دوست تھے اُسنے جوس ختم کیا
ڈیڈ اگر بات آپکی عزت کی ہے تو مت بھولیے آپ دا گریٹ آرین ملک کے ڈیڈ ہے اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس بس جاؤ اب۔۔۔۔
انھونے ہاتھ دکھا کر ٹوکا
اوکے جو حکم سر_—- چلتا ہوں خدا حافظ
ڈیڑھ گھنٹہ بعد میٹنگ ختم ہوئی اُسنے اپنے کیبن میں آکر سکون کی سانس لی اپنی ٹائی ڈھیلی کرکے شرٹ کے دو بٹن کھول دیے اور موبائل نکال کر کرسی سے ٹیک لگا لیا
ہائے آرین
اس کا دوست زاہد اندر داخل ہوا
جی جناب آیے آیے
کیا بات ہے پریشان لگ رہے ہو
اُسنے کرسی پر بیٹھتے ہوئے کہا
کیا بتاؤ یار میں معصوم سی جان اور اتنے سارے کام
زاہد نے قہقہہ لگایا
کیوں تم تو دا پرفیکٹ آرین ملک ہو نہ گھبرا گئے کیا
نہیں گھبرایا نہیں بیزار ہو گیا ہوں ایک لونگ ہالیڈے کی ضرورت ہے
اُسنے سیدھے ہوتے ہوئے کہا
بھول گئے ہو تو یاد دلاتاہوں ابھی کچھ دن پہلے ہی ایک لمبی چھٹی لیکر آئے ہو اب سوچا بھی نا تو انکل جان لے لینگے
زاہد نے سمجھاتے ہوئے کہا
ہاں یہ بات بھی ہے ویسے بھی آج کل اُنہوں نے نئی مہم شروع کی ہے مجھے سدھارنے کے لیے
اُسنے کہہ کر دوبارہ موبائل پر دیکھا
کونسی مہم
میری شادی کرنا چاہتے ہیں تاکہ میں سدھر جاؤں
زاہد زور سے ہنسنے لگا
انکل کا یہ خیال ایکدم غلط ہے مجھے نہیں لگتا تم شادی کے بعد بھی سدھر سکتے ہو
کون سمجھائے۔۔۔۔۔
اُسنے اپنے موبائل پر نظریں جمائے کہا
شکر کر ابھی اُنھیں تیرے سارے کارنامے نہیں پتا
پتا ہے اُنھیں سب خبر رکھتے ہے وہ
اُسنے بنا نظریں ہٹائے کہا
تیرے سدھرنے ایک ہی صورت ہے
زاہد نے کچھ سوچتے ہوئے کہا
وہ کیا
اُسنے سوالیہ نظروں سے دیکھا
جس دن کسی سے محبت ہو گئی سمجھو تم سدھر گئے
آرین نے قہقہہ لگایا
محبت اور میں زاہد شاید تم بھول رہے ہو کے تم دا گریٹ آرین ملک سے مخاطب ہو
اُسنے ہمیشہ کی طرح خوبصورتی سے بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا
دوست ۔۔۔محبت دا گریٹ نہیں دیکھتی۔۔۔ بس ہو جاتی ہے۔۔۔۔ کسی کو بھی کبھی بھی
زاہد نے اُسکی جانب جھکتے ہوئے کہا
ہوتی ہوگی پر مجھے نہیں ۔۔۔۔یاد رکھنا ایسی کوئی شے نہیں جو آرین ملک کی مرضی کے خلاف اُسکے دل دماغ یہ زندگی میں شامل ہو سکے ۔۔وہ محبت ہو یا کچھ ۔۔۔۔۔۔۔میری زندگی میرے احساسات سب کا اختیار صرف میرے ہاتھ میں ہے
That’s why I’m the great aaryan Malik
اُسنے سنجیدگی سے کہا
چل دیکھتے ہے وقت کیا رنگ دکھاتا ہے لیکن یاد رکھ جس جس نے محبت کو چیلنج کیا وہ بری طرح ہارا ہے
وہ ہلکا سا ہنسا
لکھ لو زاہد علی آرین ملک کو کوئی شکست نہیں دے سکتا
زاہد نے تاسف سے سر ہلایا
*******************************
وہ سب شاپنگ سے آکر تھکے ہارے سے اپنے اپنے کمرے چلے گئے سارا دن انھونے شاپنگ کی تھی آرین کچھ دیر آرام کرکے نیچے آیا تو سب بڑے بیٹھے باتوں میں مصروف تھے
ماموں جان ایک ضروری کام آگیا ہے مجھے واپس جانا ہوگا
وہ صوفہ چیئر پر بیٹھتے ہوئے بولا
کیا یہ تم کیا کہہ رہے ہو بیٹا تم پرسوں ہی تو آئے ہو ابھی جانے کی بات کرنے لگے
صباحت بیگم نے پریشانی سے کہا
مامی جان مجبوری ہے اسلیئے جانا پڑھ رہا ہے
اُسنے سمجھاتے ہوئے کہا
لیکن بیٹا افعان اور حیا کی منگنی ہے تم کیسے جا سکتے ہو
نزہت بیگم نے کہا
سوری خالہ لیکن جانا پڑےگا پاپا بھی وہاں نہیں ہے ایسے میں میرا جانا ضروری ہے اور سب ہے نہ یہاں آپ سمجھنا میں بھی موجود ہوں
اس نے مسکراتے ہوئے کہا
کچھ دیر وہ تینوں ماموں سے باتیں کرتا رہا پھر اٹھ کر باہر آگیا
رات ہونے لگی تھی سب اپنے کمرے میں تھے وہ صبح جانے والا تھا اور مہک سے بات کرنا چاہتا تھا لیکن وہ نظر آتی تب نا اُسکے پاس نمبر بھی نہیں تھا جو وہ بات کر لیتا کُچھ سوچ کر اُسنے مدیحہ کا نمبر ملایا
*****************************
مہک کتنا اچھا موسم ہے چلو نا چھت پر چلتے ہیں
مدیحہ نے اسے ہاتھ پکڑ کر اٹھاتے ہوئے کہا
مدی پاگل ہو جان نکل رہی ہے تھکن سے تمہیں موسم کی پڑی ہے سو جاؤ چپ چاپ
اس نے اپنا ہاتھ کھینچتے ہوئے کہا
مہک چلو نا پلیز تھوڑی دیر پلیز پلیز پلیز
مدیحہ نے اسے پورا ہلا کر کہا
یا اللہ مجھے اس لڑکی کے پاگل پن سے محفوظ رکھ اس وقت اسے عجیب حرکتِ سوجھ رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اچھا چلو اب
اس کے اُداس چہرہ دیکھ کر وہ مان گئی اور اٹھ کر اپنا دوپٹہ کاندھے پر ڈالا
مدی ایک بات بتاؤ
دونوں چھت پر آئے اس نے اطراف کا جائزہ لیا
کیا
مدیحہ نے سوالیہ نظروں سے پوچھا
یہ تمہیں کہاں سے پیارا موسم لگ رہا ہے بلکہ گرمی لگ رہی ہے اندھیرا ہے سنّاٹا ہے عجیب پاگل ہو تم
اُسنے شاکی کیفیت میں کہا
مہک وہ چاند بھی تو ہے نا دیکھو کتنا پیارا لگ رہا ہے
مہک نے سر اٹھا کر دیکھا چمکتے تاروں سے گھرا پورا چاند واقعی بہت خوبصورت لگ رہا تھا وہ ہلکا سا مسکرائی
مہک اچھا سا گانا سناؤ۔ نا چاند والا
مہک نے اُسے گھور کر دیکھا پھر مسکرا دی
میں نے پوچھا چاند سے کے
دیکھا ہے کہیں
میرے یار سا حسین
چاند نے کہا چاندنی کی قسم
نہیں نہیں نہیں
وہ گرل کو تھامے چاند میں کھوکر گنگنانے لگی بے سرا سا ہمیشہ کی طرح
تب کسی نے بہت قریب سے سرگوشی کی
چاند چھپا بادل میں
شرما کے او میری جاناں
وہ جھٹکا کھا کر پلٹی آرین نے اپنی ہنسی روک کر اسے دیکھا مہک نے مدیحہ کو ڈھونڈنا شروع کیا لیکن وہ کہیں نہیں تھی مہک نے سائیڈ سے نکل کر جانے لگی پر آرین سامنے آ گیا اور سر نفی میں ہلا دیا
آرين پلیز مجھے جانا ہے
اُسنے دھیمے سے کہا
نہیں اب تم تب تک نہیں جا سکتی جب تک میں نا چاہوں بہت نخرے ہو گئے اب سیدھی طرح بات کرو
اُسنے رُعب سے کہا
آرین م م ۔۔۔میں صبح بات کرتی ہوں
اُسے اتنی رات گئے اکیلے میں ایسے کھڑے رہنا بھی عجیب لگ رہا تھا
جی نہیں ابھی مطلب ابھی۔۔۔۔
آرین نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور ایک خوبصورت رنگ انگلی میں پہنا دی
مہک نے دوبارہ جانے کی کوشش کی لیکن آرین نے ہاتھ نہیں چھوڑا
پلیز آرین مجھے ایسے اچھا نہیں لگتا کسی نے دیکھ لیا تو کیا سوچے گا تمہارے لیے شاید غلط نہ ہو پر مجھے پسند نہیں جانے دو مجھے
اُسنے سنجیدگی سے کہا
مہک مجھے بات کرنی ہے تم سے۔۔۔
جو بھی بات کرنی ہے صبح اس وقت نہیں آئی ایم سوری
وہ کہہ کر ایک پل کو رکے بنا نیچے چلی گئی آرین نے اسے غصے سے دیکھا
******************************
مہک اٹھ بھی جاؤ اب
حیا اُسے پچھلے آدھے گھنٹے میں دس بار جگا چکی تھی پر وہ ہر بار دو منٹ کہہ کر سو جاتی
مہک چلو یار اب آرین بھائی سے ملنا نہیں جانے سے پہلے
مہک کی آنکھیں ایکدم سے کھل گئی
جانے سے پہلے۔۔۔۔ مطلب۔۔۔
مطلب آرین بھائی جا رہے ہیں پتا نہیں کیا تمہیں
حیا نے حیرت سے پوچھا اس نے کوئی جواب نہیں دیا رات کا واقعہ ذہن میں آیا اُسنے اپنی انگلی میں پہنی انگھوٹی کو دیکھا حیا نے نفی میں سر ہلا کر اُسے دیکھا اور باہر چلی گئی
او تیری۔۔۔۔۔۔
تو وہ رات کو یہ بتانے آیا تھا کہ آج جا رہا ہے اور میں نے اُسکی بات تک نہیں سنی اف میں بھی نہ ایک نمبر کی سائیکو ہوں صحیح کہتے ہے سب مجھے صرف بولنا آتا ہے سننا تو جیسے آتا ہی نہیں اب کیا کرو وہ تو بہت غصے میں ہوگا کہیں غصّہ ہے اسلیئے تو نہیں جا رہا۔۔۔۔
وہ کرنٹ کھا کر فوراً بستر سے نکلی
جلدی جلدی تیار ہوکر نیچے آئی تو وہ سب کے درمیان بیٹھا ناشتہ کر رہا تھا وہ بھی آکر ایک کرسی پر بیٹھ گئی سارا دھیان اُسکی طرف تھا لیکن وہ بے نیازی سے ناشتہ کرتے ہوئے سب سے بات کر رہا تھا
آپ پریشان کیوں۔ ہورہی ہے خالہ اب تو بار بار آنا ہی ہے افعان بھائی کی شادی پھر عیان کی پھر مدیحہ ایسا سمجھیے کُچھ دن کے لیے جا رہا ہوں بس
وہ سب کو تسلی دے رہا تھا
یہ تو دیکھ بھی نہیں رہا بات کیسے کرو لگتا ہے بہت غصے میں ہے
اُسنے پریشانی سے سوچا
آرین وہ شرٹ ٹرائی کی تم نے
اُسنے بات کرنی چاہی پر آرین نے جیسے سنا ہی نہیں دوسری بات شروع کردی وہ منہ بنا کر رہ گئی
وہ کچھ دیر بعد نکلنے والا تھا وہ اس کے روم میں آئی سائڈ ٹیبل سے پین اور پیپر نکلا
سوری آرین مجھے نہیں پتہ تھا آج تم جا رہے ہو سوری
اور تم نے جو پوچھا تھا اس کے لیے ہاں
اُسنے لکھ کر بیڈ پر ایسے رکھا کے آسانی سے نظر آجائے اور اپنے روم میں آکر پریشانی سے ادھر سے ادھر چکر کاٹتی رہی پھر دو بارہ باہر آئی
آرین
وہ اپنا بیگ لیکر روم سے نکلا تب اُسنے آواز دے کر روکا
آرین آئی ایم سو سوری وہ میں——–
Excuse me
کیا میں آپکو جانتا ہُوں۔۔۔۔
اُسنے انجان بن کر کہا
آرین پلیز ایسا مت کہو
اُسنے پریشانی سے کہا
دیکھیے جہاں تک میرا خیال ہے میں آپکو نہیں جانتا پلیز شاید آپ نے مجھے غلط سمجھا ہے میں وہ نہیں ہُوں جو آپ سمجھتی ہے
اُسنے لفظوں پر زور دیکر کہا
آرین مجھے نہیں معلوم تھا کہ —-
کیسے معلوم ہوتا سنتی تب نا لیکن نہیں تم تو سننا غلط سمجھتی ہو جو بھی ہے میں بھول گیا کے میں یہاں آیا تھا تم سے ملا تھا اب میں تمہیں نہیں جانتا نہ پہچانتا ہُوں
آرین میں سوری کہہ رہی ہوں نا۔۔۔
اُسنے پھر کہنا چاہا
کیوں کہہ رہی ہے آپ مجھے سوری دیکھیے میں آپکو نہیں جانتا شاید آپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے —-
So please excuse me
اُسنے ہاتھ دکھا کر روکتے ہوئے کہا اور آگے بڑھ گیا مہک کی بڑی بڑی آنکھوں میں ڈھیر سارے آنسو آگئے
Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial