مہرو انساء

afsanvi

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط 10

وہ لوگ رات کے کھانے کی میز پہ موجود تھے۔ کھانا کھانے کے بعد تمام گھر والے ہمیں ٹی وی لاؤنچ میں ملے ہم نے ضروری بات کرنی ہے۔ آغا جان نے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ سب نے اثبات میں سر ہلا دیا۔سکینہ تم چائے وہی لے آنا۔ آغا جان نے سکینہ سے کہا۔ جی آغا جان ۔ اس نے تابیداری سے بولا۔
اب سب ٹی وی لاؤنچ میں موجود تھے سوائے مہر کے اور آغا جان کو دیکھ رہے تھے سکینہ چائے رکھ کر چلی گئی تھی۔مہر اوپر سے کھڑا دیکھ رہا تھا۔
مجھے آپ سب کو ضروری بات بتانی ہے ہمارے دوست کا پوتا ہے وکیل انہوں نے مہرو کا ہاتھ مانگا ہے میں نے ہاں کردی ہے اگلے جمعہ مہرو کا نکاح ہے۔ آغا جان نے اپنی بات بتائی جس بات کے لیے مہرو بلکل تیار نہ تھا مہرو آغا جان کی بات سن کے شاکڈ ھوئی بی اماں بھی پریشانی سے آغا جان کو دیکھنے لگی۔
آغا جان یہ نہیں ہو سکتا میرا نکاح ہو چکا ہے میں کسی کی امانت ہوں میں اس میں خیانت نہیں کر سکتی۔ مہرو ایک دم اٹھ کے اونچی آواز میں بولی۔ کون سا نکاح ایسا نکاح جس میں نہ تمہیں اپنے شوہر کا پتہ نہ اسے تمہارا میں نے بتا دیا اگلے جمعے نکاح ہے اور ایک دو دن میں وہ مہرو کو انگوٹھی پہنانے آئیں گے۔ آغا جان نے اپنا فیصلہ سنایا۔ میں بھی آپ کو بتا دوں میں یہ شادی نہیں کروں گی۔ مہرو نے بھی انہیں کے۔ انداز میں کہا۔
تہمینہ اور اکبر اپنی بیٹی کو اپنے الفاظوں میں سمجھا دو ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا وہ کہتے وہاں سے چلے گئی مہرو بھی غصے سے اپنے کمرے کی طرف بڑھ دی۔
یہ کیا ہوا میں تو سب ٹھیک کرنے آیا تھا یہ مہرو کا نکاح اب میں کیا کروں۔ مہر پریشان ہوتا ہوا کمرے میں چکر لگانے لگا۔مہرو تو پاگل ہو گئی ہے ٹھیک تو کہ رہے ہیں
وہ کون سا نکاح ہاں کوئی نکاح نہیں ہوا تیرا سمجھی اس نے آج تک تیرے بارے میں پوچھا نہیں ہے وہ پاکستان آگیا گاؤں آ گیا مگر تیرے پاس نہ آیا۔ تہمینہ نے اسے بتایا۔
اماں آپ بھی جانتی ہیں وہ کس وجہ سے نہیں آیا تو پلیز آپ چلیں جائیں کیونکہ آپ کے کہنے پہ بھی ۔ ہاں نہیں کرنی والی۔ مہرو نے انہیں کہا تو وہ چل دی وہ جانتی تھی کے وہ ابھی غصے میں ہے اس لیے ابھی کسی کی نہیں سنے گی۔
تجھے کیا لگا کے مجھے نہیں پتا چلے گا کے تو ہی مہر ہے ۔ مہر یہ آواز سن کے سٹل ہو گیا اس کے ہاتھ پیر بھول گئے اس نے پریشانی سے پیچھے مڑ کے دیکھا تو بی اماں کھڑی تھی۔ تجھے کیا لگا میں اپنے پوتے کو نہیں پہچان سکوں گی۔بی اماں اندر آتے ہوئے کہنے لگی جس سے مہر مسکرا دیا۔ بی اماں میں سب ٹھیک کرنے آیا تھا مگر۔ مہر نے ان کو بتایا۔ ہاں بیٹا میں جانتی ہوں مگر اب تو مہرو کو بھگا کے لے جا۔ بی اماں نے اسے بتایا نہیں بی اماں میں ایسا نہیں کر سکتا میں آغا جان کے ہاتھ سے مہرو کا ہاتھ تھامنا چاہتا ہوں۔
پھر تو کبھی بھی نھیں ہو سکتا جو آپ سوچ رہے ہیں۔ ابراہیم پیچھے سے آتا ہوا بولا۔کیوں۔ مہر نے سوالیہ نظروں سے دیکھا۔کیونکہ آغا جان کبھی ایسا نہیں کریں گے وہ آپ کو جان سے مار دیں گے مگر ایسا وہ کبھی نہیں ہونے دیں گے۔ ابراہیم نے بتایا۔ویسے میں آپ سے ناراض ہوں مہر بھائی۔ ابراہیم نے منہ بنائے کہا۔ کیوں۔ مہر نے پوچھا۔ میں سمجھتا تھا کے اس خاندان میں سب سے خوبصورت میں ہوں مگر آپ تو مجھ سے زیادہ ڈیشنگ نکلے اس کی بات پہ تینوں ہنس دیے۔ مہرو تیری بیوی ہے تیرا پورا حق ہے تو اسے لے جا۔ بی اماں نے بولا۔ نہیں بی اماں میں مہرو کو لے کے تو آغا جان کے سامنے جاؤں گا ۔
مہر نے ان دونوں کو کہا بی اماں مسکرا دی کیونکہ وہ بچپن سے مہر کو جانتی تھی وہ کچھ کہتا ہے تو کر کے دیکھاتا ہے۔مہرو کو کون بتائے گا۔ ابراہیم نے پوچھا۔میں ہی بتاؤں گا۔ مہر نے بتایا۔
مہرو ناجانے اپنے کمرے کی بیلکونی میں کھڑی تھی کے اسے پیچھے کچھ محسوس ہوا تو مڑ کے دیکھا۔ سر آپ۔ مہرو نے پوچھا۔ ہاں میں۔ مہر نے بتایا۔ میں تم سے کچھ پوچھنے آیا تھا۔ مہر نے اس سے کہا جی۔ مہرو نے اس کی طرف دیکھا۔ تم اپنے شوہر سے محبت کرتی ہو۔مہر نے پوچھا۔ ان کی بیوی ہوں ان سے نہیں کروں گی تو پھر کس سے کروں گی۔ مہرو نے اسے بتایا۔تو پھر تم اس رشتے سے انکار کردو گی مہر نے پھر سوال کیا۔ نہیں کیونکہ آغا جان مجھ سے کبھی نہیں یوچھیں گے۔ مہرو نے افسوس سے بتایا۔ پھر کیا کرو گی ۔ مہر نے کہا۔
خودکشی کر لوں گی۔ مہرو نے بتایا۔تم پاگل ہو تمہیں نہیں یتہ خودکشی حرام ہے۔ مہر نے اسے گھور کے دیکھا۔ مہرو نے سر جھٹک دیا۔میں تمہیں آئیڈیا دیتا ہوں جیسا کہوں ہر جب میں واپس گاؤں آؤ گی تو تیرے لیے کوئی پیاری لڑکی دیکھوں گی۔ شاہدہ نے اسے بتایا۔ امی مگر میرا نکاح ہو چکا ہے۔ مہر نے انہیں یاد دلایا۔ مگر مہر تو جانتا ہے مہرو نہیں مل سکتی تجھے آغا جان کبھی نہیں ایسا ہونے دیں گے۔ شاہدہ نے اسے سمجھایا۔ امی آپ کی بہو کچھ دن میں آپ کے سامنے ہو گی۔ مہر نے انکی بات کو نظرانداز کرتے اپنی بات بتائیں کیا مطلب۔ شاہدہ یریشان ہوئی۔ مطلب بہت جلد سمجھاؤں گا۔مہر نے کہتے ساتھ فون رکھا۔
Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial