جن زاد

post cover

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط: 36

کیا تم واقعی سنجیدہ ہو نندا..میں نے حیرت سے سوال کیا..

ہاں میں نے زندگی کے اتنے برس صرف اسی کام میں لگا دئے مجھ سے زیادہ سنجیدہ کون ہوسکتا ہے ٹوماگا..
مگر کیسے..تم میری کیا مدد چاہتے ہو اس سلسلے میں..
ٹوماگا یہ میں تمھیں بعد میں بتائوں گا مگر تم مجھے اپنے دیوتا کا عہد دو کہ اگر تم ناگ منی حاصل کر لو گے تو میری مدد کرو گے..نندا نے کہا..
ٹھیک ہے نندا..اگر میں تمھاری مدد سے ناگ منی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو میرا وعدہ ہے میں تمھاری مدد کروں گا..
ٹھیک ہے ٹوماگا..میں نے اس غار میں برسوں شیو جی کے لنگ کی پوجا کی ہے..
اور میں وہ جانتا ہوں جو عام لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہے..
ناگ قبیلے کے شمالی جانب ایک پہاڑی ہے جس پر ناگ کی شبیہ تراشی گئی ہے..
اس کا سامنے کا حصہ ایک غار ہے جو قبیلے کی طرف ہے..
مگر پچھلا حصہ گھنے جنگل میں ہے..
اس طرف پتھر کا ایک دروازہ ہےجو اس پہاڑی کے اندرونی طرف کھلتا ہے..
اس دروازے سے داخل ہونے کے بعد اندر ایک سرنگ نما راستہ ہے جو سیدھا ناگن کے کمرے تک جاتا ہے..
اسے کمرہ کہنا تو غلط ہوگا بنیادی طور پر وہ غار ہی ہے جسے تراش کر کمرہ نما شکل دی گئی ہے..
میں اپنے علم کی طاقت سے وہ دروازہ کھول سکتا ہوں..
اس سے اگے تمھاری قسمت..
نندا نے تفصیل بتائی..
یعنی میں قبیلے میں داخل ہوئے بناء ناگن تک پہنچ سکتا ہوں..میں نے سوال کیا..
ہاں میں یہی کہ رہا ہوں..
اگر تم قبیلے میں داخل ہوگے تو تمھیں قیدی بنا لیا جائےگا اور اخرکار ناگن کے روبرو پیش کیا جائے گا..
وہ بہت شکتی شالی ہے تم اس کی طاقتوں کا مقابلہ نہیں کر سکو گے..
اس پر صرف دھوکے سے ہی قابو پایاجاسکتا ہے بس..
ٹھیک ہے نندا میں نے اس کی بات سن کر کہا..
مگر جب میں غار میں داخل ہونگا تو کیا اسے علم نہیں ہوپائے گا..
ہاں ہوجائے گا علم ٹوماگا..
مگر تمھیں دو راتیں انتظار کرنا پڑے گا..
اج سے تیسری رات قبیلے میں جشن ہوگا اور اس رات وہ اپنی مخصوص شراب پی کر جشن منائیں گے..
اس رات ناگن مدہوش ہوگی اور باقی قبیلے والوں کی طرح اپنی ہوس پوری کرنے کے لئے کسی ناں کسی مرد کو چنے گی..
ایسے وقت میں اس پر قابو پانا ممکن ہوگا..
ٹھیک ہے نندا..مگر تم یہ سب باتیں کیسے جانتے ہو اور کس چیز کا جشن ہوگا وہاں..
میں نے نندا سے سوال کیا..
مہذب دنیا کےکچھ لوگ سونے کی تلاش میں یہاں ائے تھے جو ان کے ہاتھ چڑھ گئے ہیں..
دو دن ان کو خوب کھلایا پلایا جائے گا اور تیسرے دن وہ انھیں بھون کر کھا جائیں گے اور وہ جشن اسی خوشی میں ہوگا..
رہ گئی یہ بات کہ مجھے اس سب کا کیسے علم ہے تو ائو میں تمھیں دکھاتا ہوں..
نندا مجھے لے کر ایک کونے کی طرف بڑھ گیا..
وہاں ایک پتھر کا پیالہ نما چیز موجود تھی جو ایک بڑے پتھر پر رکھا ہوا تھا اور اس میں سفید رنگ کا کوئی سیال بھرا ہوا تھا..
نندا نے کچھ پڑھ کر اس سیال پر پھونکا تو اس سیال میں لہریں سی اٹھنے لگیں..
چند لمحوں میں وہ لہریں ساکن ہوگئیں اور پیالے کی سطح پر ایک منظر ابھرنے لگا..
یہ کوئی قید خانہ نما جگہ تھی شاید جہاں پانچ مرد اور دو عورتیں برہنہ حالت میں بندھے زمین پر پڑے تھے..
ان کے پاس دو حبشی نیزے لئے کھڑے تھے جو شاید انکی نگرانی پر مامور تھے..
میں نے نندا کی طرف دیکھا..
یقینا وہ شکتیاں رکھتا تھا..
یہاں غار میں بیٹھ کر قبیلے کے حالات پر نظر رکھ سکتا تھا..
اسے اپنے کام کے لئے میری ضرورت بھی تھی..
اس لئے اس پر شک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں تھی..
اس کا مشورہ بہتر تھا..
بجائے اس کے کہ میں قبیلے میں جاتا اور نئے مسائل میں الجھ جاتا نندا کا مشورہ بہتر تھا..
بس اس میں ایک ہی قباحت تھی کہ مزید دو دن انتظار کرنا پڑتا..
مگر اس میں کامیابی کا چانس بہت زیادہ تھا بجائے اس کے کہ قبیلے والوں کا قیدی بن جاتا اور اس ناگن کی نظر میں اجاتا..
اگلے دو دن میرے نندا کے ساتھ غار میں گزرے..
اخرکار تیسری رات اگئی جس کا مجھے شدت سے انتظار تھا..
نندا کے پتھر کے پیالے میں ہم دونوں نے قبیلے کا جائزہ لیا..
رات کے وقت مشعلیں جلا کر قبیلے والے جشن منانے میں مصروف تھے..
وہیں میں نے اس ناگن کو بھی دیکھا جو قبیلے کی سردار تھی..
وہ بے انتہا حسین تھی اور حیرت انگیز طور پر سیاہ فام حبشیوں کے درمیان سفید فام..
یقینا اس نے اپنی جادوئی طاقتوں کی مدد سے قبیلے والوں کو اپنے بس میں کیا ہوا تھا..
تیاری تو کوئی خاص کرنی نہیں تھی میں اور نندا جائزہ لے کر غار سے باہر نکل ائے..
اسمان پر چاند موجود تھا اس لئے گھنے جنگل میں بھی مکمل تاریکی نہیں تھی..
اور میں تو اندھیرے میں دیکھنے پر قادر تھا مگر نندا کے پاس یہ شکتی نہیں تھی..
اس لئے میں نے نندا کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور ہمارا رخ اس پہاڑی کی طرف تھا..
تقریبا پونے گھنٹے تک چلنے کے بعد ہمیں وہ پہاڑی نظر ائی..
نندا مجھے لے کر اس کے ایک کونے کی طرف بڑھ گیا..
وہاں پہنچ کر اس نے ایک جگہ ہاتھ رکھا اور کچھ پڑھنا شروع کردیا..
چند لمحوں بعد ایک ہلکی سی اواز کے ساتھ پتھر کی ایک بڑی سل ایک طرف کھسک گئی..
میں نندا کو الوداع کہ کر اس دہانے میں داخل ہوگیا جو پتھر کے کھسکنے کی وجہ سے بنا تھا..
یہ قد ادم سائز کی ایک سرنگ تھی جو دائیں بائیں مڑتی ہوئی اگے کی طرف بڑھ رہی تھی..
میں اس سرنگ میں کئی منٹ چلتا رہا اچانک ایک موڑ مڑتے ہیں میری سانس جیسے رک سی گئی..
Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial