جن زاد

post cover

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط: 41

میں اٹھ کر خفیہ کمرے کے دروازے کی طرف بھاگا جو اب تک کھلا ہوا تھا..

نندا مجھے اس کے بند کرنے کا طریقہ بتا چکا تھا مگر ہم نے گھٹن کی وجہ سے اسے بند کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی تھی..
مگر اب جنگلیوں کی امد کی وجہ سے اسے فورا بند کرنا لازمی ہوگیا تھا..
نندا بیہوش تھا اور یہ کمرہ جانے کتنی صدیوں سے خفیہ تھا اور یہ راز نندا کی امانت تھا..
میں نے دروازے کر برابر دیوار میں لگا ایک کڑا کھینچا…
تو گڑگڑاہٹ کی اواز کے ساتھ دروازہ واپس اپنی جگہ اگیا..
مجھے بس ایک ڈر تھا کہیں گڑگڑاہٹ کی اواز جنگلیوں نے ناں سن لی ہو..
جنگلیوں کے لئے خفیہ راستہ تلاش کرنا تقریبا ناممکن تھا اور سامنے والی غار میں ایسا کچھ موجود نہیں تھا جس کی فکر کی جاتی..
صرف غار میں نندا کی غیر موجودگی مسئلے کا باعث بن سکتی تھی..
مگر مجھے یہ بھی علم نہیں تھا کہ نندا کی اس غار میں رہائش جنگلیوں کے علم میں ہے بھی یا نہیں..
دروازہ بند ہونے کے بعد اوازیں تقریبا بند ہوچکی تھیں..
میں واپس نندا کے پاس اکر بیٹھ گیا جو اب کسمسا رہا تھا..
یقینا اسے ہوش ارہا تھا..
کچھ دیر بعد جب نندا کے حواس بحال ہوئے تو میں نے اس سے اس تجربے کے حوالے سے سوال کیا..
ناقابل یقین ٹوماگا..
اگرچہ میں مرتے مرتے بچا ہوں مگر میری اتنے برس کی تپسیا رنگ لائی اور میں ماضی میں جانے میں کامیاب رہا ہوں..
مجھے بالکل اندازہ نہیں ہوا کہ میں کس دور میں پہنچا ہوں کیونکہ چاروں طرف صرف برف ہی برف تھی..
درجہ حرارت حد سے بھی زیادہ کم تھا اور مختصر لباس میں شاید مزید کچھ منٹ رہتا وہاں تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا..
یعنی تم اندازہ نہیں کرپائے کہ کس جگہ پہنچے ہو اور کس دور میں..
میں نے نندا سے پوچھا..
نہیں ٹوماگا..ہر طرف صرف برف ہی برف اور دھند کی چادر پھیلی ہوئی تھی بس..
میں نے سائیڈ پر پڑا لنگ اٹھا کر نندا کی طرف بڑھایا..
تم نے اس پر لکھی عبارت کے بارے میں تو بتا دیا مگر ان لکیروں کا کیا مقصد ہے..
مجھے پہلے شک تھا مگر اب یقین ہوگیا ہے..
ہر لکیر ایک ہزار سال کو ظاہر کرتی ہے..
یہ کل اٹھارہ لکیریں ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ میں ماضی میں اٹھارہ ہزار سال پہلے کے دور میں گیا تھا..
اور یہ بات اس لئے درست لگتی ہے کہ انسانی تہذیب کا اخری برفانی دور تقریبا گیارہ ہزار سال پہلے ختم ہوا تھا..
اس سے پہلے ہر طرف برف ہی برف تھی..
اگر میں درست ہوں تو پورا لنگ یونی میں ڈالنے کے بجائے اگر صرف پہلی لکیر تک ڈالا جائے تو ایک ہزار سال پیچھے جایا جاسکتا ہے..
جتنی لکیریں بڑھتی جائیں گی ہر لکیر پر ہزار سال کا اضافہ ہوتا جائے گا..
ٹھیک ہے نندا..میں نے اس کی بات سن کر کہا..
تمھیں میری جو مدد چاہئے تھی میں نے کردی..
اگر میرا جانا ضروری ناں ہوتا تو میں رکتا اور اس تجربے کا حصہ بنتا اور تمھارا ساتھ دیتا..
مگر کچھ ایسے معاملات ہیں جنھیں میں ٹال نہیں سکتا اس لئے..
ٹوماگا پلیز چند دن تو رک جائو..نندا نے میری بات کاٹ کر کہا..
میرے لئے اس جنگل میں کسی قابل بھروسہ شخص کو تلاش کرنا ممکن نہیں ہے..
اور اس راز میں کسی کو شریک کرنا اور بھی مشکل ہے..
میں تمھیں روکوں گا نہیں مگر صرف چند دن اور رک جائو..
نندا نے التجائی نظروں سے میری طرف دیکھا..
چند دن نہیں نندا میں پہلے ہی بہت دن ضائع کرچکا ہوں..
تمھاری خاطر صرف ایک دن..
کل کا دن اور رات میں رک جاتا ہوں مگر پرسوں صبح ہر صورت رخصت ہوجائوں گا..
میری بات سن کر نندا کا منہ لٹک گیا مگر اس نے مزید کوئی بات نہیں کی..
اچھا میری طبیعت کافی حد تک سنبھل گئی ہے میں ایک اور بار اس تجربے کو ازمانا چاہتا ہوں..
اس کے بعد تم ارام کر سکتے ہو..نندا نے امید سے مجھے دیکھا..
ٹھیک ہے..میں نے رضامندی سے سرہلادیا..
نندا کے چہرے پر خوشی کے تاثرات نمودار ہوگئے..
دیکھو لنگ کا اوپری سرا چھوڑ کر دو انچ بعد سے لکیریں شروع ہورہی ہیں..
اس بار میں صرف ایک لکیر تک ہی لنگ کو اندر داخل کروں گا..
اگر میرا اندازہ درست ہوا تو میں صرف ایک ہزار سال ہی پیچھے جائوں گا..
ٹھیک ہے نندا..
میری رضامندی پاکر نندا اٹھا اور دوبارہ اس پتھر پر چڑھ گیا..
چند لمحوں بعد نندا نے لنگ کو سوراخ میں ڈال دیا..
بجلی کوندنے کی اواز کے ساتھ ہی نندا کا جسم لہریں بن کر غائب ہوگیا..
میں نندا کے غائب ہونے کے بعد وقت گزاری کے لئے غار میں ٹہلنے لگا..
اچانک مجھے لگا جیسے بہت سے جنگلی اس دیوار کے پاس موجود ہیں جس میں دروازہ تھا کیونکہ ان کے شور کی اوازیں واضح مجھ تک پہنچ رہی تھیں..
ابھی میں سوچ ہی رہا تھا کہ کیا کروں اچانک انہونی ہوگئی..
جنگلیوں نے شاید اس پتھر کو دبا دیا تھا جس سے دروازہ کھلتا تھا..
گڑگڑاہٹ کی اواز کے ساتھ دروازہ کھلنے لگا اور میرا دل اچھل کر حلق میں اگیا.

Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial