جن زاد

post cover

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط: 43

فطرت سے چھیڑ چھاڑ انسانوں کو ہمیشہ مسائل سے دوچار کرتی ہے..
اور یہی نندا کے ساتھ بھی ہوا..
مجھے اس کا افسوس ضرور تھا مگر نندا نے یہ راستہ خود چنا تھا..
اگر میرا اختیار ہوتا تو میں ضرور نندا کی مدد کرتا..
حتی کہ غار منہدم ہوجانے کے بعد بھی میں ہار ناں مانتا..
مگر لنگ ٹوٹنے کے بعد نندا کے واپسی کے امکانات عملا صفر ہوگئے تھے..
ایسے میں میرے لئے واپس لوٹ انا ہی بہتر چوائس تھی..
جنگل سے باہر انے کے بعد میں نے وچ ڈاکٹر والا روپ ختم کردیا تھا اور اس وقت ہوا میں اڑتا ہوا بابا کی غار کی طرف جارہا تھا..
ہوا میں اڑنا بھی بہت عجیب تجربہ ہوتا ہے بلندی پر ہوا کا دبائو بہت زیادہ ہوتا ہے..
فضاء میں اپنے جسم کو کنٹرول کرنا اور توازن رکھنا مشکل کام ہوتا ہے..
مختلف سوچوں میں گم اخرکار میں واپس کوہ ارارات کی چوٹی پر پہنچا..
اور اپنی طاقتوں سے کام لے کر برف ہٹا کر بابا کی غار تک پہنچ گیا..
حیرت انگیز طور پر بابا اسی پتھر پر یوگا کے اسن میں موجود تھے..
میں بابا کے سامنے پہنچ کر دوزانو ہوکر بیٹھ گیا..
اگئے تم شاشین..بابا کے چہرے پر مسکراہٹ تھی..
جی بابا میں نے ہاتھ میں تھاما ناگ منی احترم کے ساتھ ان کی طرف بڑھا دیا..
مجھے خوشی ہے تم کامیاب رہے مگر افسوس ہے تمھارا دوست ماضی میں کھو گیا..
میں نے بابا کی طرف دیکھا..
یقینا وہ اپنی طاقتوں سے کام لے کر میرے حالات سے واقف رہ رہے تھے..
جی بابا مجھے نندا کا افسوس ہے مگر میں سمجھ نہیں پایا لنگ اور یونی کی مدد سے ماضی کا سفر پھر نندا کا وہاں کھو جانا..
کیا نندا کسی طریقے سے واپس نہیں اسکتا ماضی سے..
ہاں شاشین..دنیا میں بہت کچھ ایسا ہے جو عقل سے ماورا ہے..
وہ سب جادو سے ممکن ہوا تھا نایاب چیز تھی وہ..
تم نے دیکھا تھا وہ گول پتھر نما یونی کا سائز بہت چھوٹا تھا…
سے دیوار سے اتار بھی لیتے اور لنگ اس میں داخل کرتے تو بھی وہ کام کرتا..
وہ لنگ اب بیکار ہوچکا اس کی مدد سے تمھارے دوست کو واپس لانا ممکن نہیں ہے..
ہاں مگر ایک طریقہ ہے جس کی مدد سے وہ واپس اسکتا ہے اگر وہ تب تک ماضی میں زندہ رہ سکا..
جب تم اپنا دوسرا کام ختم کرلو گے یعنی جل پریوں سے ملن کا…
تب واپس انے کے بعد تمھیں نندا کو ماضی سے حال میں لانے کے لئے کوشش کرنے کی اجازت ہوگی مگر اس کی تفصیل تمھیں بعد میں بتائوں گا..
بابا..زندہ رہنے سےکیا مطلب ہے..کیا نندا وہاں مر بھی سکتا ہے..
ہاں اس نے جب لنگ یونی میں داخل کیا تھا تو نندا ایک ہزار سال قبل ماضی میں چلا گیا تھا..
اس دور میں وہ اپنے مادی جسم کے ساتھ گیا ہے..
وہاں کسی بھی وجہ سے اس کی موت ہوسکتی ہے اور..
مگر کیسے بابا..میں نے حیرت سے ان کی بات کاٹ دی..
اگر نندا ماضی میں ہے تو وہاں کیسے مر سکتا ہے وہ جب کہ وہ حال میں موجود تھا..
شاشین..تمھاری ہر بات کا جواب واپس انے کے بعد..
اس وقت ان سب باتوں سے اہم تمھارا سمندر کی گہرائی میں سفر ہے جہاں تم جل پریوں کے قبیلے تک جائو گے..
جب تم اپنا کام مکمل کر کے وہاں سے واپس ائو گے تو تمھیں سب سوالوں کے جواب مل جائیں گے..
ٹھیک ہے بابا..میں نے سرجھکا دیا..
مجھے اب کیا کرنا ہوگا..
لاکھوں سال قبل جب جل پریاں سمندر میں وجود میں ائیں..
تب ان کا جوڑا یعنی جل مانس بھی ان کے ساتھ ہی وجود میں ائے تھے..
جل مانس..بابا کی بات سن کر میرا منہ حیرت سے کھل گیا..
مجھے اب تک جل پریوں کی بات ہی ہضم نہیں ہوئی تھی..
اور بابا جل مانس کا بتا رہے تھے..
ہاں شاشین..یہ جل پری کا نر ہوتا ہے اسکا اوپری جسم انسان کا اور نچلا دھڑ مچھلی کا ہوتا ہے..
جل مانس دریائی مخلوق تھی اور جل پری سمندری..
شروع میں دونوں مخلوقات کا ملن ہوا کیونکہ دریا سمندر میں گرتے ہیں اس لئے دونوں مخلوقات کا ایک دوسرے سے سامنا ہوا اور ملن ممکن ہوا..
مگر جل مانس سے ملن کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے جل مانس بھی ہوسکتے ہیں اور جل پری بھی بالکل انسانوں کی طرح نر اور مادہ..
مگر اگر جل پری خود سے حاملہ ہو تو بس صرف جل پری ہی پیدا ہوسکتی ہے..
جل مانسوں اور جل پریوں کے ملن کے واقعات بہت کم رہے اس لئے دنیا سے جل مانسوں کی نسل معدوم ہوگئی..
اب دنیا میں کوئی بھی جل مانس موجود نہیں ہے..
مگر تم..بابا نے میری انکھوں میں دیکھا..
تم جل مانس کے روپ میں ہی جل پریوں کے قبیلے تک جاسکتے ہو..
کسی انسان کا اتنی گہرائی میں جانا ممکن نہیں ناں ہی وہ سمندر میں بناء سانس لئے رہ سکتا ہے..
دوسرا جل پریاں انسانی حیثیت میں تمھیں اسانی سے قبول نہیں کریں گی..
اس لئے تم جل مانس کے روپ میں ان کے قبیلے تک جائو گے..
اس کے بعد حالات کے مطابق تم خود اگے کا فیصلہ کرسکتے ہو..
مگر بابا میں جل مانس کیسے بن سکتا ہوں میں نے حیرانگی سے پوچھا..
ناگ منی..بابا کے چہرے پر ایک پراسرار مسکراہٹ اگئی..

Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial