عشقِ دلبرم

Areej shah novel

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط 12

ایک ہفتہ گزر گیا شہریار اسے لینے کے لئے آگیا آخرکار اس کی بھی پتفیرے کی رسم ادا ہونے لگی تھی ۔شہریار کو تو امید تھی کہ جس طرح سے وہ اسمارہ کے ساتھ رسم ادا کرنے آیا تھا قلب بھی اس کے ساتھ آئے گا لیکن ایسا نہیں ہوا تھا قلب نے کام کی مصروفیات بتا کر شہریار سے معذرت کرلی تھی ۔
جس پر شہریار نے کسی قسم کا کوئی ایشو نہیں بنایا تھا شہریار نے اس کی معذرت قبول کر لی تھی لیکن اس وعدے کے ساتھ کہ جب وہ ہنی مون سے واپس آئے گا قلب اس کے ساتھ ان کے گھر میں رہنے آئے گا جس پر قلب نے وقتی طور پر حامی بھر لی تھی
شیزرہ گھر جانے لگی اس کے چہرے کی بے رونقی دیکھ کر سعدیہ بیگم کو شرمندگی سی ہوئی کہ ان کی بیٹی خوشی سے چہک رہی تھی اور کہاں ان کی بہو چپ چاپ خاموش تھی
وہ چاہے کچھ بھی کیوں نہ کرلے قلب پر ان کا کوئی زور نہیں تھا وہ تو اپنی بات صرف اور صرف غالب صاحب کے سامنے ہی رکھ سکتی تھی وہ غالب صاحب کو بہت بار بتا چکی تھی کہ قلب کا رویہ شیزرہ کے ساتھ ہرگز سہی نہیں ہے
کون سا نیا شادی شدہ جوڑا اس طرح ہوتا ہے قلب شیزرہ کی شادی ایک ہفتہ پرانی ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود بھی شیزرہ کے چہرے کی بے رونقی ایسی ہے جیسے ان کی شادی کو بیس برس گزر چکے ہوں
قلب کو اس چیز کی بالکل بھی پرواہ نہیں ہے ۔سات دن کی دلہن کی اس طرح کی اجڑی ہوئی حالت انہیں اپنے داماد کے سامنے بری طرح شرمندہ کر گئی تھی
انہوں نے شیزرہ کو زیورات پہنا کر ایک خوشحال بیوی ظاہر کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی قلب بھی سب کے سامنے شیزرہ کے ساتھ بہت نارمل رہتا تھا لیکن ان دونوں کو دیکھ کر کوئی بھی اندازہ لگا سکتا تھا کہ وہ ایک کامیاب شادی شدہ جوڑا ہرگز نہیں ہے
آج قلب وقت سے پہلے آ گیا تھا کیونکہ غالب صاحب نے فون کرکے بار بار اسے یاد دلایا تھا کہ آج شہریار اور اسمارہ شیرزہ کو لینے کے لئے آرہے ہیں تو شام کے وقت وہ بھی گھر پر ہی رہے لیکن پھر بھی اس کی واپسی تب ہوئی جب شہریار آ چکا تھا ۔
اور آتے ہی اس نے شہریار کو بتا دیا کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ نہیں جا رہا کیونکہ وہ اپنے کام کی وجہ سے بے حد مصروف ہے
دیکھو قلب میں پہلے بتا رہا ہوں میری بہن پورے ایک ہفتے کے بعد جارہی ہے کم از کم تین دن وہی پر رہے گی ۔شہریار سامنے والے صوفے پر اسمارہ کے بالکل ساتھ بیٹھا ہوا تھا جبکہ قلب بھی مسکراتا ہوا دوسرے صوفیے پر شیزرہ کے بالکل قریب بیٹھ گیا
تین دن کیا تم تین ہفتے رکھ لو مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔اس نے بے ساختہ جواب دیا تو سب حیرانگی سے دیکھنے لگے شاید کسی کو بھی اس جواب کی امید نہیں تھی
کیا ہوگیا آپ سب لوگ مجھے اس طرح سے کیوں دیکھ رہے ہیں اگر شہر یار مذاق کر سکتا ہے تو کیا میں نہیں کر سکتا
آپ لوگوں کو کیا لگتا ہے میں اپنی چند دن کی بیوی کو اتنے دنوں کے لیے کہیں جانے دوں گا ہرگز نہیں ۔میں تو خود اپنے کام کی وجہ سے بہت زیادہ مصروف ہوں ۔ورنہ میں خود اس کے ساتھ وقت گزارتا ابھی ابھی شادی ہوئی ہے اور میں چاہا کر بھی اسے وقت نہیں دے پا رہا
شیزرہ بھی زیادہ تر ناراض ہی رہتی ہے مجھ سے وہ آنکھوں میں بے پناہ محبت لیے اس کی جانب دیکھ رہا تھا شیزرہ نے مزید اس کے چہرے کو نہیں دیکھا تھا وہ نظرجھکا کر اس کی ایکٹنگ پر دل ہی دل میں داد دے رہی تھی
°°°°°
شیزرہ میری جان تم خوش تو ہو سب کچھ ٹھیک تو ہے نا بیٹا تمہارے چہرے پر اداسی مجھے بالکل بھی کچھ ٹھیک نہیں لگ رہااگر کوئی پریشانی ہے تو مجھے بتاؤ بیٹا میں تمہاری ماں ہوں
مجھ سے کچھ بھی مت چھپاؤ اگر تمہارے سب ٹھیک نہیں ہے ۔قلب تمہارے ساتھ سہی تو ہے نا وہ تمہیں کچھ کہتا تو نہیں ہے نہ
میری جان اگر کوئی مسئلہ ہے تو مجھے بتاؤ میں شہریار سے بات کروں گی ان شاء اللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا وہ بے حد پریشان تھیں
ان کی بیٹی اتنی اداس اور چہرے کی بے رونقی انہیں بے حد بے چین کر گئی ۔
وہ رات ان کے پاس کمرے میں سونے کے لئے آئی تو رخشندہ بیگم نے اسے اپنے پاس بٹھاتے ہوئے کہا
او ہو ماما کیا ہوگیا ہے آپ کو کہاں سے پریشان لگ رہی ہوں میں آپ کو میں بالکل بھی پریشان نہیں ہوں بلکہ میں بہت زیادہ خوش ہوں قلب میرا بہت خیال رکھتے ہیں۔
بس اپنی جاب کی وجہ سے مجھے وقت نہیں دے پاتے ۔ان کی جاب ہے ہی کچھ ایسی بہت کوشش کے باوجود بھی وہ میرے لئے وقت نہیں نکال پاتے جس کی وجہ سے میں اداس ہو جاتی ہوں ۔
لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہے کہ میں قلب کے ساتھ خوش نہیں ہوں ماما وہ میری پسند ہیں میں ان سے محبت کرتی ہوں ان کی خاطر میں نے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے تو ان کے ساتھ خوش کیوں نہیں ہوںگی
وہ میری خواہش ہیں کہ اللہ نے میری خواہش پوری کی ہے آپ تو بیکار میں ٹینشن لے رہی ہیں میں تو بہت زیادہ خوش ہوں اور قلب نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کچھ ہی دن میں وہ اپنے سارے کام ختم کرکے مجھے اپنے ساتھ کہیں گھمانے لے کر جائیں گے
وہ انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہنے لگی وہ نہیں جانتی تھی کہ اس کی ماں مطمئن ہوئی ہے یا نہیں لیکن خاموش ہو گئی تھیں
°°°°°
کیا ہوا شہریار آپ کچھ پریشان لگ رہے ہیں وہ کپڑے چینج کر کے آیا تو دیکھا شہریار صوفے پر پریشان بیٹھا کسی سوچ میں مگن تھا وہ اس کے پاس آ بیٹھی
کچھ نہیں بس شیزرہ کے بارے میں سوچ رہا ہوں میں جانتا ہوں میری بہن قلب سے بہت محبت کرتی ہے اس نے قلب کے لیے اتنا بڑا قدم اٹھایا
لیکن جو میں نے کیا ہے بہت جلد بازی میں کیا ہے یقیناً میں نے جذباتی فیصلہ کیا ہوگا مجھے لگ رہا ہے کہ میں نے غلط کر دیا ہے اسمارا یہ سب کچھ مجھے بہت عجیب لگ رہا ہے ۔
مجھے اپنی بہن کو روکنا چاہیے تھا لیکن میں نے اسے روکنے کے بجائے اس کی ضد پوری کرنا ضروری سمجھا میں نے غلط کر دیا مجھے عقل سے کام لینا چاہیے تھا
اسمارا مجھے لگتا ہے میں نے غلطی کردی مجھے اپنی بہن کو سمجھانا چاہئے تھا وہ اپنی پریشانی اس سے بانٹ رہا تھا جبکہ اسمارہ کو اس کی پریشانی سمجھ نہیں آرہی تھی
شہر یار ہوا کیا ہے آپ اتنے زیادہ پریشان کیوں ہیں کیا بھائی نے آپ سے کچھ کہا ہے اب تو میرے خیال میں سب کچھ ٹھیک ہے بھائی اور شیزرہ ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش لگ رہے تھے پھر آپ ایسا کیوں بول رہے ہیں
وہ اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی اس کی پریشانی اس کی سمجھ سے بالکل باہر تھی
یہی تو مسئلہ ہے اسمارا وہ دونوں صرف ایک دوسرے کے ساتھ خوش لگ رہے تھے لیکن ایسا نہیں ہے میں نے قلب کے انداز میں
ایسا کچھ بھی محسوس نہیں کیا مجھے لگ رہا ہے کہ وہ صرف دکھاوا کر رہا ہے خوش رہنے کا
حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔وہ کیا بول رہا تھا اسمارہ کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا وہ بھلا ایک دوسرے کے ساتھ ایسا دکھاوا کیوں کریں گے
شہریار آپ کیا کہنا چاہتے ہیں پلیز کھل کر بتائیں میں سمجھ نہیں پا رہی شہریار نے ایک نظر اس کے پریشان چہرے کو دیکھا پھر نفی میں سر ہلا دیا
اپنے خیالات بتا رہا تھا بیوی لیکن تمہیں میرا کوئی بھی خیال سمجھ میں ہی نہیں آتا ہے چھوڑو یہ ساری باتیں تم ادھر آؤ میرے پاس وہ اس کا بازو کھینچ کر اسے اپنے پاس بٹھا تے ہوئے کہنے لگا
نہیں پہلے آپ بتائیں کہ آپ کیا کہہ رہے تھے وہ ابھی تک اس کی پچھلی باتوں پر ہی اٹکی ہوئی تھی
چھوڑو باقی باتوں کو جن کا مسئلہ ہے وہی سوچ کر لیں گے ہمیں ایک دوسرے کے بارے میں بات کرنی چاہیے
اچھا بتاؤ ہنی مون پر جانے سے پہلے شاپنگ کرنی ہے وہ اس کا دھیان بھٹکانے کی کوشش کرنے لگا
نہیں شاپنگ بالکل بھی نہیں میرے پاس بہت سارا سامان ہے
فی الحال شاپنگ کی ضرورت بلکل بھی نہیں ہے ابھی تم میرے خیال میں تقریبا تین چار ماہ شادی کے کپڑے ہی ہت ہیں اس نے مسکراتے ہوئے کہا
کیا بات ہے میری بیوی کو تو بالکل بھی شوق نہیں ہے نہ جانے کون ہوتے ہیں وہ کمبخت مرد جوبیویوں کی شاپنگ سے اتنا زیادہ گھبراتے ہیں
میری بیوی تو شاپنگ کے نام پر مجھے بالکل بھی تنگ نہیں کرتی اس کی کمر میں ہاتھ ڈالے وہ اسے اپنی بے حد قریب کر چکا تھا
میں ابھی تنگ نہیں کر رہی اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کو دو تین ماہ بعد تنگ نہیں کروں گی شاپنگ کے معاملے میں بھی سب کے جیسے ہی ہوں
میں بھی آپ کے بہت سارے پیسے ضائع کرواؤں گی وہ ا سے ڈرانے کی کوشش کر رہی تھی
میں چاہتا ہوں کہ میں تم پر خرچ کروں میری جان مگر تم مجھے موقع ہی نہیں دے رہی اس نے نرمی سے اس کے لبوں کو چومتے ہوئے کہا جبکہ اس کی اچانک جسارت پر وہ سرخ پرتی اس کے قریب سے اٹھنے کی کوشش کرنے لگی
لیکن اس سے پہلے کہ وہ اس سے دور جاتی وہ اس کا ہاتھ تھام
چکا تھا۔ایک جھٹکے سے وہ اسے اپنے قریب کھینچتا۔اسے بیڈ پر گرا کر اس کے چہرے پر جھکا تھا تمام راہ فرار بند ہوتے ہی وہ پوری طرح اس کے بازوں میں قید ہوگی
نجھ سے دور کرنے کی کوشش مت کیا کرو میری پکڑ بہت سخت ہے کسی دن کوئی ہڈی ٹوٹ جائے گی وہ اس کی گردن پر اپنے لب رکھتے ہوئے بولا ۔
جب کہ وہ بالکل خاموش اس کی باہوں میں پڑی تھی
°°°°°°
یہ سب کچھ کیا تھا قلب بتاؤ آخر تم چاہتے کیا ہو اگر تم نے اسمارا کے خاطر اس معصوم لڑکی کو اپنا ہی لیا ہے تو اب اس سے جڑے اس حسین رشتے کو نبھانے سے کیوں ہچکچا رہے ہو
تم چھوٹے بچے نہیں ہو جسے ایک ایک بات سمجھانی پڑے ماشاءاللہ سے اب تم لڑکوں میں بھی شامل نہیں ہوتے ایک بھرپور مرد ہو تم تمہیں کوئی بات سمجھاتے ہوئے اب مجھے بہت عجیب لگتا ہے
کب تک کرن کے سائے کے پیچھے بھاگتے رہو گے تم جواب دو مجھے بھول کیوں نہیں جاتے اس کو جس نے تمہارے دل کی دنیا برباد کر دی
جواب دو مجھے کب تک تم اس لڑکی کے لیے اپنی زندگی برباد کرتے رہو گے
آخر کب تک چلتا رہے گا یہ سب کچھ ۔۔۔
مجھے لگا تھا کہ تم اسے بھلا چکے ہو لیکن نہیں تم ابھی تک اس کی یادوں میں قید ہو تم نہیں بھولے اسے اب تک نہیں بھولے اس کے پیچھے تم اپنا آپ برباد کر رہے ہو
جھوٹ کہتے ہو تم کہ تمہاری زندگی میں اس کی کوئی اہمیت نہیں اگر تمہاری زندگی میں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی تو اب تک تم بھلا چکے ہوتے اسے وہ تمہارے ساتھ نہ ہونے کے باوجود بھی اب تک تمہارے ساتھ ہے
تم اس سے نفرت کے دعوے دار ہوں قلب لیکن اسے چھوڑ کر تم اپنی زندگی میں آگے بھی نہیں بڑھ پا رہے
اس کے لیے تم نے اپنی زندگی روک لی ہے بس کرو قلب آگے بڑھو بس بہت ہوگیا دادا جان اسے سمجھاتے ہوئے کہہ رہے تھے قلب نے کوئی جواب نہ دیا وہ کتنی ہی دیر سے انہیں سننے جا رہا تھا
میں تم سے بات کر رہا ہوں قلب تم میری بات کا جواب دو اس بار وہ غصے سے چلا اٹھے
میں اسے بھول چکا ہوں دادو جی اس نے بہت دیر کے بعد جواب دیا تھا
وہ میری زندگی میں شامل نہیں ہے میں اسے بھول چکا ہوں لیکن شیزرہ کے ساتھ آگے بھی نہیں بڑھ پا رہا کیونکہ شیزرہ سے میں کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتا ہوں نہ ہی میری زندگی میں وہ لڑکی کوئی اہمیت رکھتی ہے
میری نظر میں بس وہ ایک بیوقوف لڑکی ہے جو کہ اور کچھ نہیں کر سکی تو اس نے یہ بے وقوفی کرکے مجھے بے بس کرنے کی کوشش کی ہے میری نظر میں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی میں اپنی بہن کے لئے اس رشتے کو نبھانے کی کوشش کر رہا ہوں
وہ صرف میری ایک مجبوری ہے اس کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں اور جب تک میری بہن شہریار کے ساتھ خوش ہے میں اس مجبوری کو گھسیٹنے کے لئے تیار ہوں ۔
مجھے زبردستی کے رشتے پسند نہیں شیزرہ ایک زبردستی کا رشتہ ہے ۔سو جائیں بہت وقت ہو چکا ہے آپ کو بھی نیند آ رہی ہوگی وہ ان کے قریب سے اٹھتے ہوئے کہنے لگا
قلب محبت کرنے والوں کے ساتھ یوں بے رخی سے کام نہیں لیا جاتا وہ معصوم تم سے محبت کر بیٹھی ہے تو اس کی محبت کا یوں امتحان مت لو ۔
یقین کرو اسے بس ایک موقع کی ضرورت ہے وہ تمہیں ہر وہ خوشی دے گی جس سے تم منہ پھیر کر بیٹھے ہو جس سے تم دور جانے کی کوشش کرتے ہو ہر وہ خوشی جو تمہارے حصّے کی ہے ۔
اسے بس ایک موقع کی ضرورت ہے وہ تمہاری مسکراہٹ کو واپس لے آئے گی اسے وہ ایک موقع دے دو ۔میں یقین سے کہہ سکتا ہوں وہ لڑکی تمھیں خوش کرنے کے لئے کچھ بھی کر جائے گی
میں نے دیکھا ہے اسے اس کی آنکھوں میں تمہارے لیے سچی محبت اس کی باتوں میں تمہارا نام لیتے ہوئے جو مٹھاس آتی ہے نہ وہ اس سچی محبت کا ثبوت ہے جو تم سے کرتی ہے ۔
اسے بس ایک موقع چاہیے تمہاری زندگی کو خوشیوں سے بھر دے گی دادا جان اسے دیکھتے ہوئے بولے تھے جبکہ وہ بنا کچھ بھی کہے کمرے سے باہر نکل گیا
°°°°°
اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ قلب خود اسے لینے آیا ہے اسے ملازمہ نے آکر بتایا تو وہ تقریبا بھاگتے ہوئے نیچے آئی تھی
ملازمہ کی بات پر اسے یقین نہ آیا اسے لگا شاید اس نے اس کے ساتھ مذاق کیا ہے اور اگر یہ مذاق ہوتا توآج اس ملازمہ کے ساتھ ضرور کچھ نہ کچھ ایسا کرتی تھی جو کل صبح کے اخبار میں آتا ۔لیکن ملازمہ کی بات سچ تھی وہ نیچے صوفے پر ماما کے ساتھ بیٹھا باتوں میں مصروف تھا ۔
ہاتھ میں چائے کا کپ تھا ۔جب کہ وہ ماما سے مسکرا مسکرا کر باتیں کر رہا تھا ماما کے چہرے پر بھی اطمینان تھا جبکہ اسمارا اپنے بھائی کے پہلے بار آنے پر اس کے لئے کچھ بنا رہی تھی ۔
لو آگئی تمہاری بیوی بھی ماما اسے سیڑھیوں سے اترتے دیکھ کر مسکرا کر کہنے گی۔
یہ کیا تم نے کیا حالت بنا رکھی ہے جاؤ جاکر چینج کرو ۔تھوڑا سا وقت ہے تہمیں گھر چھوڑ کر ضروری کام کے لئے نکلنا ہے ۔اسے آتے دیکھ کر وہ کہنے لگا ۔
اس نے ایک نظر اپنی ماں کو دیکھا اور پھر اسے
ہاں بیٹا قلب کو کسی ضروری کام کے لئے جانا تھا اسی لیے صبح صبح وقت نکال کر تمہیں لینے آیا ہے
مجھے بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کے تم نےاس کی ذمہ داریوں کو سمجھا بہت اچھی بات ہے بیٹا میاں بیوی ایک دوسرے کو نہیں سمجھیں گے تو زندگی کی گاڑی کیسے چلے گی ۔
میں یہی چاہتی ہوں کہ تم آگے بھی قلب کی ذمہ داریوں کو سمجھو اس نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ جلد ہی اپنے کام نپٹا کر تمہارے ساتھ وقت گزارنے کے لئے چھٹی لے گا
تب تک تم بھی اس کی ذمہ داریوں کو سمجھنا کوئی بھی فضول ضد مت کرنا ,قلب کی زندگی ایک عام انسان سے تھوڑی سی الگ ہے ۔اس کے سر پر اس کے ملک کو لے کر کچھ فرائض ہے جو اسے سر انجام دینے ہیں
میں چاہتی ہوں کہ تم قلب کی طاقت بنو ایک سپاہی کے لئے اس کی سب سے بڑی طاقت اس کی فیملی کا سپورٹ ہوتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ تم بھی قلب کو وہ سپورٹ ضرور دو گی ۔
قلب ابھی تمہیں وقت نہیں دے پا رہا لیکن جلد ہی وہ تمہارے لئے وقت نکال دے گا ماما اسے بے حد محبت سے سمجھا رہی تھی جب کہ وہ سمجھ چکی تھی کہ اتنی دیر سے قلب شاید انہیں یہی ساری باتیں بتا رہا تھا
اس نے یہ بہانہ بنایا تھا اپنی شادی شدہ زندگی میں غیر دلچسپی کا اس نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا کیونکہ جو بھی تھا قلب کے اس بہانے سے اس کی ماں مطمئن ہو گئی تھی جو اس کے لئے بھی بہت اچھا تھا
°°°°°
بابا مجھے آپ لوگوں سے بہت ضروری بات کرنی ہے ڈنر کے بعد وہ سب لوگ اپنے اپنے کمرے میں جانے لگے تو قلب نے کہا
وہ صبح نہ جانے کیسے اپنے آپ ہی شیزرہ کو لے آیا تھا سب کو خوشگوار حیرت ہوئی تھی یہ ایک اچھی تبدیلی تھی جوسب کو بہت پسند آئی تھی
ہاں بیٹا بولو تم کیا کہنا چاہتے ہو وہ واپس بیٹھتے ہوئے کہنے لگے
دراصل بابا مجھے جانا ہے ایک مشن کے سلسلے میں میری پوسٹنگ ایک گاؤں میں ہو رہی ہے اس مشن میں تقریبا مجھے آسانی سے تین سے چار ماہ لگ جائیں گے چھ مہینے بھی لگ سکتے ہیں اس نے بات شروع کی
یہ کیا طریقہ ہے قلب اسی لیے میں تمہیں یہ فیلڈ جوائن کرنے کی اجازت نہیں دیتا تھا ابھی تمہاری شادی کو دن ہی کتنے ہوئے ہیں اگر کہیں بھی جانا ہے تو شیزرہ کو ساتھ لے کر جانا ہوگا بابا نے ا سے فیصلہ سنایا
بابا میں آتا رہوں گا اسے وہاں لے کر جانےکا کوئی فائدہ نہیں ہے وہ جگہ کافی انکفرٹیبل ہے وہ یہ سب کچھ ہینڈل نہیں کر پائے گی ۔
جو جگہ رہنے کے لئے دی جارہی ہے وہ بھی اتنی قابل قبول نہیں ہے یہ گاؤں بہت خراب حالت میں ہے اور میں خود بھی اپنے ایک دوست کے ساتھ وہاں رہوں گا اس نے سمجھاتے ہوئے کہا ۔
میں کچھ نہیں جانتا قلب اگر تم کہیں پر بھی جاؤ گے تو تمہاری بیوی تمہارے ساتھ جائے کہ ابھی تمہاری شادی کو بمشکل ایک ہفتہ ہوا ہے اور تم یوں کہیں بھی نکل پڑو وہ بھی اکیلے ایسا ممکن نہیں ہے
یہ لڑکی اس گھر میں تمہارے نام پر آئی ہے تمہارے نام پر بیٹھی ہوئی ہے اور تم اتنے لاپرواہ جیسے جانتے ہی نہیں ۔ہم سب کو اچھی طرح سمجھ آ رہا ہے رکھا اگر اس لڑکی نے تمہاری عزت عکھی ہوئی ہے تو اسے مزید امتحان میں مت ڈالو
اول تو تم کہیں جا ہی نہیں رہے اگر جانا اتنا ہی ضروری ہے تو تمہاری بیوی تمہارے ساتھ جائے گی ۔انہوں نے جیسے فیصلہ سنایا تھا قلب نے ہاں میں سر ہلایا
ٹھیک ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ میرے ساتھ جائے تو ایک بار آپ جان لیں کہ جس جگہ میں جا رہا ہوں وہ کیسی ہے
اول وہاں پانی کا کوئی نظام نہیں ہے دوسرا بجلی چلی جائے تو مہینہ مہینہ واپس نہیں آتی ۔
میں اسے آسانی دینا چاہتا ہوں ایسے مشکل حالات میں لے کر ہرگز نہیں جانا چاہتا پاپا وہ جگہ اس کے رہنے کے قابل نہیں ہے یہ ہینڈل نہیں کر پائے گی پلیز سمجھنے کی کوشش کریں
وہ اپنے موبائل سے ایک تصویر نکالتا ان کے سامنے رکھنے لگا جیسے دیکھ کر بابا گہری سوچ میں جا چکے تھے
وہ جگہ واقع ہیں شیزرہ جیسی لڑکی کے رہنے کے لائق نہیں تھی ۔اس جگہ کی حالت اتنی خراب تھی کہ وہاں کوئی بھی نہیں رہ سکتا تھا ایسا لگ رہا تھا جیسے یہ مکان صدیوں پرانا ہے
چھوٹی چھوٹی دیوار کے سامنے ایک دروازہ اور ایک ٹوٹی ہوئی کھڑکی تھی یقینا اس گھر میں ایک ہی کمرہ تھا ۔جو کہ مٹی سے بنا ہوا تھا
بابا کو یہ جگہ اپنی لاڈلی بہو کے لئے کبھی پسند نہیں آئے گی قلب بہت اچھے طریقے سے جانتا تھا ۔لیکن قلب کو اپنے بابا کی پریشانی بھی ختم کرنی تھی اور یہ صرف اس کی نہیں بلکہ اس کی بہن کی زندگی کا بھی سوال تھا
اگر وہ یوں ہی چلا جاتا تو ممکن تھا کہ شہریار اور اسمارا کی زندگی میں بھی سب کچھ ٹھیک نہیں رہتا
میں آتا رہوں گا بابا ۔میں ہر پندرہ بیس دن میں چکر لگاؤں گا ۔
وہ انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کر رہا تھا
لیکن بیٹا ابھی تمہاری شادی کو دن ہی کتنے ہوئے ہیں ۔لوگ طرح طرح کے سوال کریں گے شادی پر بھی لوگوں کو اچھا خاصہ موقع مل گیا تھا اور اب تم جانتے ہو تمہاری ذرا سی غلطی سے بات بہت زیادہ بگڑ سکتی ہے بابا اسے سمجھانے کی کوشش کرنے لگے
انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ اس سے کیا کہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اس جگہ پر شیرزہ کا رہنا بہت مشکل تھا کہاں وہ نازوں سےپلی نازک سی لڑکی اور کہا یہ سب
بابا لوگوں کا تو کام ہوتا ہے باتیں کرنا اب لوگوں کی باتوں کے لیے میں اپنی بیوی کو اس طرح کی مصیبت میں تو نہیں ڈال سکتا نا ۔چلیں اب آپ آرام کریں میں نے بھی نکلتا ہوں صبح صبح یہاں سے نکلنا ہوگا کافی لمبا راستہ ہے
ان کے قریب سے اٹھتے ہوئے کہنے لگا تو بابا کچھ بھی نہیں بولے ۔ان کی پریشانی کو وہ سمجھ سکتا تھا لیکن یہ اس کا کام تھا جسے وہ کسی بھی حال میں چھوڑنے کو تیار نہیں تھا
°°°°
شیزرہ بیٹا تم اپنا سامان پیک کر لو قلب کل صبح اپنے کام کے سلسلے میں کہیں جا رہا ہے تمہارے بابا چاہتے ہیں کہ تم بھی اس کے ساتھ جاؤ ابھی تو وہ دونوں کمرے میں ایک دوسرے سے اس سلسلے میں بات کر رہے ہیں لیکن غالب صاحب نے کہا ہے کہ وہ تمہیں قلب کے ساتھ بیھج کر ہی دم لیں گے
اب کوئی وہ غیر شادی شدہ انسان نہیں ہے جو یوں ہی منہ اٹھا کر اکیلے نکل پڑے اب وہ جہاں بھی جائے گا تمہارے ساتھ ہی جائے گا اسی لیے تم بھی اپنی تیاری مکمل کر لو
قلب کے واپس کمرے میں آنے سے پہلے سعدیہ بیگم شیزرہ کے پاس آئی تھیں ۔تاکہ وہ اسے قلب کے بارے میں بتا سکیں
غالب صاحب نے انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ قلب کو شیزرہ کو اپنے ساتھ لے جانے کے لیے منا کر ہی دم لیں گے اور اسی امید پر وہ یہاں آئی تھی ۔
کیا ہم کہیں جا رہے ہیں واو بہت مزہ آئے گا میں ابھی اپنا سامان پیک کرتی ہوں بےحد خوشی سے چہکتے ہوئے بولی
اس کی خوشی دیکھتے ہوئے سعدیہ بیگم بھی مسکرا دی اور اسے کام پر لگا کر کمرے سے باہر نکل آئی
°°°°°
ہم کہاں جا رہے ہیں اور آپ نے مجھے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا صبح بھی نہیں بتایا اگر آپ بتا دیتے تو اب تک تو میں پیکنگ بھی کر لیتی وہ کافی زیادہ خوش نظر آ رہی تھی جیسے وہ اپنے مشن کے سلسلے میں کسی گاؤں میں نہیں بلکہ اسے لے کر ہنی مون پر نکل رہا ہے
تمہیں کس بے وقوف نے کہا کہ میں تمہیں اپنے ساتھ لے کر جاؤں گا میرا دماغ اتنا خراب نہیں ہوا وہ بے حد سخت لہجے میں بولا
اور آپ کو کس بے وقوف نے کہہ دیا کہ میں آپ کو اکیلے کہیں پر بھی جانے دوں گی آپ کو مجھے اپنے ساتھ لے کر جانا ہوگا آپ کی مرضی ہو یا نہ ہو میں آپ کی بیوی ہوں آپ مجھے اس طرح سے چھوڑ کر تو ہرگز نہیں جاسکتے ۔
وہ بھی اسی کے انداز میں اس کے سامنے آتے ہوئے بولی جبکہ کمرے کے دروازے پر سعدیہ بیگم فون کان سے لگائے شیزرہ کے پاس جا رہی تھی جس کا فون نہ لگنے پر رخشندہ بیگم نے سعدیہ بیگم کے فون پر کال کی تھی ۔
اس سے پہلے کہ وہ کمرے کا دروازہ کھٹکھٹا کر شیزرہ کو فون دیتی ان کی لڑائی پر کمرے کے باہر ہی رک گئی
شیزرہ میرا دماغ خراب کرنے کی ضرورت نہیں ہے میں پہلے ہی اس کے سلسلے میں بہت زیادہ پریشان ہوں بہتر ہوگا کہ تم اس وقت مجھے بالکل بھی تنگ مت کرو راستہ چھوڑ دو مجھے پیکنگ کرنی ہے
میں آپ کی پیکنگ کر چکی ہوں اور میں آپ کے ساتھ جا رہی ہوں آپ کو کہیں بھی اکیلے نہیں جانے دوں گی میں بیوی ہوں آپ کی اس گھر کی نہیں جو آپ کہیں بھی جائیں گے اور میں یہاں پر ہوں گی
بیوی نہیں ایک ان چاہا وجود ہو جو میری زندگی میں میری اجازت کے بغیر آیا ہے اور جو چیز من مرضی کی نہ ہو اس کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی تم میری زندگی میں کوئی ویلیو نہیں رکھتی شیزرہ
اور نہ ہی مجھ سے کسی بھی قسم کی امید رکھنا وہ بےحد غصے سے بول رہا تھا جب کہ اس کی ساری باتیں رخشندہ بیگم فون پر اپنے کانوں سے سن رہی تھی سعدیہ بیگم نے کمرے کے اندر جانے کی بجائے وہی سے واپسی کی راہ لی۔
سعدیہ بہن قلب اتنی زور سے کیوں بول رہا ہے وہ میری بیٹی پر کیوں چلا رہا تھا سب کچھ خیریت تو ہے وہ بے حد پریشانی سے پوچھنے لگی
جی جی سب کچھ ٹھیک ہے میرے خیال میں دونوں میں کوئی نوک جوک ہو گئی ہے آپ پریشان مت ہوں سب ٹھیک ہو جائے گا میاں بیوی میں ایسی چھوٹی موٹی باتیں تو ہوتی رہتی ہیں وہ سمجھاتے ہوئے کہنے لگی
جبکہ ان کا دل ڈر بھی رہا تھا کہیں ان کی یہ لڑائی اسمارا اور شہریار کے رشتے پر برا اثر نہ چھوڑے
°°°°°
شہریار شہریار بیٹا دروازہ کھولو وہ تھوڑی دیر پہلے ہی اپنے کمرے میں آیا تھا اب چینج کرکے سونے کی نیت سے بیڈ پر بیٹھنے لگا تھا جب دروازہ بجا ۔
وہ جلدی سے ماما کے پاس آیا تھا جو مسلسل بے چینی سے دروازہ کھٹکھٹا رہی تھی کیا ہوا امی سب خیریت تو ہے اس نے ان کی پریشانی کی وجہ جاننی چاہی
کچھ خیریت نہیں ہے بیٹا قلب اور شیزرہ کی لڑائی ہوگئی ہے مجھے بہت زیادہ پریشانی ہو رہی ہے نہ جانے وہ دونوں کس بات پر لڑ رہے تھے ان کی آواز مجھے فون پر بھی سنائی دے رہی تھی اللہ خیر کرے وہ بے حد پریشان لگ رہی تھی شہریار نے انہیں سنبھالنے کی کوشش کی
ماما ریلیکس ہو جائیں سب ٹھیک ہے نئا شادی شدہ جوڑا ہے لڑائی جھگڑے کونسے کپل میں نہیں ہوتا آپ بہت زیادہ ٹینشن لے رہی ہیں
اللہ نے چاہا تو سب کچھ ٹھیک ہی ہوگا ۔آپ پلیز پریشان مت ہوں آپ کا بی پی ہائی ہو جائے گا وہ انہیں سمجھاتے ہوئے کہہ رہا تھا جبکہ ان کی پریشانی کو سوچتے ہوئے اسمارا بھی اچھی خاصی پریشان ہو چکی تھی
آپ کو تو پتہ ہے نہ آپ کی بیٹی کس طرح کی طبیعت کی مالک ہے ذرا سی بات اس کی مزاج کے خلاف ہو جائے تو ہنگامہ کردیتی ہے یقینا آپ کا دماد فی الحال اس کی سوچ کو سمجھنے سے قاصر ھو گا آپ آئیں میں آپ کو روم میں چھوڑ کے آتا ہوں
وہ انہیں سمجھاتے ہوئے کمرے میں چھوڑ کے چلا گیا تھوڑی دیر کے بعد انھیں سمجھاکر واپس آیا تو بیڈ پر لیٹنے کے بجائے وہ صوفے پر آ کر بیٹھا اور ٹی وی آن کر لیا ۔
وہ بہت زیادہ پریشان لگ رہا تھا
وہ چینج کر کے کمرے میں آئی اس کی سوچ بھی مسلسل شیزرہ اور قلب کی لڑائی کی جانب تھی اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیا کہے قلب اورشیزرہ کی یوں اچانک لڑائی ہونا اور بات گھر کے ہر فرد تک پہنچ جانا اتنی بھی نارمل بات نہیں تھی کہ سب لوگ ریلیکس ہوتے
اسے یقین تھا شہریار بھی بہت زیادہ پریشان ہو گا ۔وہ بنا کچھ بھی بولے بیڈ پر آ کر بیٹھ گئی شہریار کو مخاطب کرتے ہوئے بھی اسے وقت بہت عجیب لگ رہا تھا
شیرزہ اور قلب کی لڑائی کولےکر وہ خود بھی پریشان ہوگئی تھی
وہ شہریار کے ساتھ کتنی خوش تھی ابھی رات میں ہی تو شہریار نے کھل کر اس کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا لیکن اب کب سے ٹی وی پر نظریں جمائے کسی سوچ میں ڈوبا ہوا تھا
اب اسے اپنی ماں کا ڈر ٹھیک لگ رہا تھا وٹہ سٹہ کی شادی کامیابی کی طرف کم ہی جاتی ہے اب یقیناً شہریار اس سے اپنی بہن کی تکلیف کا بدلہ لے گا وہ بیڈ پر بیٹھی مسلسل صوفےپر بیٹھے شہریار کی جانب دیکھ رہی تھی جسے شاید وہ بھی نوٹ کر چکا تھا اس نے ایک نظر اس کی جانب دیکھا
ہائے جانم یوں چوری چوری دیکھ کر مار ہی ڈالو گی وہ دل پہ ہاتھ رکھے آہ بھر کر کہتا اسے نظرجھکانے پر مجبور کر گیا
اچھا اچھا دیکھو میں نہیں دیکھ رہا تمہیں مجھے تو پتا بھی نہیں ہے کہ تم مجھے دیکھ رہی ہو وہ اس کے نظریں جھکانے پر بولا تو اسمارا حیران ہوئی کیا وہ بھول گیا تھا ابھی ماما اسے کیا بتا کر گئی تھیں
جانم اپنی ملکیت کو دیکھنے چھونے اور پیار کرنے کا حق حاصل ہے آپ کو یوں نظریں نہ چرائے اپنی پریشانی کی وجہ بتائے وہ اسے دیکھتے ہوئے اس کی پریشانی نوٹ کر گیا
شیری شیزرہ اور قلب بھائی کی لڑائی۔۔۔۔
ڈارلنگ ان دونوں کی لڑائی سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے میاں بیوی میں ایسی چھوٹی موٹی لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں آگے جاکر ممکن ہے کہ ہم دونوں میں بھی ہوں
ویسے میری امی کو لڑنے جھگڑنے والی بہو چاہیے تھی لیکن تم تو زبان اپنے گھر سے ساتھ لانا ہی بھول گئی میری امی کے تو خواب ہی ادھورے رہ گئے اس کا انداز ایسا تھا کہ اسمارہ کے چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی
ارے تم تو مسکرا رہی ہودور سے تمہاری مسکراہٹ ٹھیک سے نظر نہیں آرہی پاس آکر مسکراؤ نا وہ اس کی معصوم سی ہنسی کو نظروں میں محفوظ کرتا ہوا بولا
جی نہیں مجھے نہیں مسکرانا میں جا رہی ہوں امی کی میڈیسن ان کودینے کے لئے وہ اٹھ کر کمرے سے باہر جانے لگی
تمہاری انہی حرکتوں کی وجہ سے میری امی کے خواب ادھورے ہیں وہ اسے دیکھتے ہوئے بولا تو اس کے چہرے پر ایک بار پھر سے مسکراہٹ آ گئی
°°°°
تو کیا میں سمجھوں کہ آپ مجھ سے ڈر گئے ہیں اسی لیے مجھ سے دور بھاگ رہے ہیں وہ فریش ہو کر باہر آئی تو وہ سے سونے کے لئے لیٹ چکا تھا
سو جاؤ اس وقت میں تمہارے منہ نہیں لگنا چاہتا وہ آنکھیں بند کرتے ہوئے بولا
ویسے اتنے ڈرپوک لگتے تو نہیں تھے آپ کس چیز سے ڈرتے ہیں آپ میری محبت سے یا پھر میرے یقین سے وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھنے لگے قلب نےایک نظر اسے دیکھا اور پھر ہاتھ بڑھا کر لائٹ آف کر دی
مجھے صبح صبح نکلنا ہے میرے پاس فضول وقت نہیں ہے تمہاری باتیں سننے کا
وہ بیزاری سے بولا
اسمارہ تو کہتی ہے کہ میرا بھائی بڑا بہادر ہے لیکن یہاں تو اس کا بھائی ایک چھوٹی سی لڑکی سے ڈر رہا ہے جو اس کی نظر میں ایک بے وقوف اور پاگل لڑکی ہے
آپ کو اب تک میری محبت پر یقین نہیں ہے جب کہ میں آپ کی خاطر اپنی جان دینے کو بھی تیار ہوں
مجھے سمجھ نہیں آتا میں کس طرح سے آپ کو بتاؤ کہ میں آپ سے پیار کرتی ہوں نہ جانے آپ کو کس طرح سے یقین آئے گا
وہ بیڈ پر لیٹتے ہوئے بہت کم آواز میں بولی
قلب کچھ بھی نہیں بولا تھا وہ اس کے بارے میں کچھ سوچنا ہی نہیں چاہتا تھا بلکہ اس کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا تھا یہ مجبوری کا طوق اس کے گلے میں بندھا گیا تھا ۔اور وہ اس سے جان بھی نہیں چھڑوا پا رہا تھا
اس کا وجود اپنے کمرے میں اسے تکلیف دے رہا تھا وہ اس سے دور جانے کے لیے ہی تو اتنے مشکل مشن کے لئے نکل رہا تھا ۔ورنہ اس کام کے لیے دوسری ٹیم کو روانہ کیا جا رہا تھا لیکن اپنی ڈسٹرب لائف کو ریلکس کرنے کے لئے اس نے اس کیس کو اپنے ہاتھ میں لے لیا
بتائیں آپ کو کس طرح مجھ پر یقین آئے گا ۔ایسا کیا کروں کہ آپ کو میری محبت پر یقین آجائے جان دینے کی کوشش تو کر چکی ہوں لیکن وہ بھی آپ کی نظروں میں ایک بے کار اور بے وقوفانہ حرکت تھی
تو بتائیں میں ایسا کیا کروں کہ آپ کو میری محبت سچی لگنے لگے ایک وقتی جذبہ نہیں بلکہ تاعمر کا جذبہ لگنے لگے ۔اس کا رونے کا دل کر رہا تھا لیکن ابھی تو شروعات تھی اگر وہ ابھی سے رونے لگی تو کیسے مقابلہ کرے گی اس پتھر دل انسان کا
اس وقت میری جان چھوڑ دو میں سونا چاہتا ہوں اس کے چپ نہ ہونے پر وہ تھوڑی اونچی آواز میں بولا ۔کب سے اسے تنگ کیے جا رہی تھی اب وہ مزید اس کی بکواس نہیں سننا چاہتا تھا
ٹھیک ہے سو جائیں لیکن یہ مت سوچیے گا کہ صبح میں اکیلے آپ کو جانے دوں گی میں بھی آپ کے ساتھ جاؤں گی یاد رکھئے گا آپ جہاں بھی جائیں گے میں آپ کے پیچھے پیچھے آؤں گی اس کے چہرے سے کمبل ہٹا کر وہ چلاتے ہوئے بولی
بچوں کا کھیل نہیں ہے وہاں رہنا اپنی بچگانہ سوچ سے باہر نکلو لڑکی وہاں دو وقت کا کھانا بھی ملے گا یا نہیں اس بات کی بھی گارنٹی نہیں ہے وہ سمجھانے کے لیے پھر بولا
میں بھوکی رہ لوں گی مگر آپ سے دور نہیں رہوں گی وہ جیسے چیلنج کر رہی تھیں
بھاڑ میں جاؤ ۔کمبل کھینچ کر ایک بار پھر سے لیٹ گیا
جہاں آپ جائیں گے وہاں جاو گئی بے شک بھاڑ میں ہی لے چلیں وہ مسکراتے ہوئے اس کے پیچھے لیٹ گئی ۔جو بھی تھا وہ اسے اکیلے نہیں جانے دینے والی تھی آخر وہ اس کی محبت تھی وہ ایسے ایسے ہی تھوڑی نہ چھوڑ سکتی تھی
یہاں تو گھر کی ملازمہ بھی اس پر نظر رکھے ہوئی تھی وہاں تو گاؤں میں نہ جانے کتنی لڑکیاں ہوں گی وہ بالکل رسک نہیں اٹھا سکتی تھی
°°°°°
امی آپ پریشان مت ہوں لڑائیاں تو ہوتی رہتی ہیں
اور آپ کو تو پتا ہی ہے نا شیزرہ اور کلب بھائی میں ایج ڈیفرنس بہت زیادہ ہے ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے انہیں وقت لگے گا
اس وقت شیزرہ کی شرارتی طبیعت قلب بھائی کی میچیورٹی کو سمجھ نہیں پا رہی ہیں ۔
اور نہ ہی قلب بھائی شیزرہ کو سمجھ پا رہے ہیں ان دونوں کو وقت کی ضرورت ہے ۔ان دونوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں ابھی بہت وقت لگے گا ابھی تو یہ شروعات ہے
شیزرہ قلب بھائی کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال سکتی ہے تو ظاہری سی بات ہے انہیں محبت کرنے پر مجبور کر سکتی ہے
اور ان کی شادی بھی اس حالات میں ہوئی ہے کہ وہ دونوں ہی اس شادی کو لے کر کنفیوز ہو رہے ہیں انہیں ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے وقت چاہیے ۔
فی الحال قلب بھائی کی نظروں میں شیزرہ ایک بچکانہ حرکتیں کرنے والی بے وقوف سی لڑکی ہے جو اپنی کسی ضد کے لئےاتنا بڑا قدم اٹھا چکی ہے
فی الحال قلب بھائی اس کی فیلنگز کو ٹھیک طریقے سے نہیں سمجھ پا رہے ہیں ان دونوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں ابھی بہت سارا وقت درکار ہے
اب ان دونوں میں ایسا رشتہ ہے کہ اگر کوئی ایک انسان دوسرے انسان کی بات نہیں مانے گا تو دونوں ہی سے پکڑ کر انا کا مسئلہ بنا لیں گے چھوٹے موٹے جھگڑے ہوں گے لیکن آہستہ آہستہ یہی جھگڑے ان دونوں کی زندگی میں اس رشتے کو مضبوط مقام دیں گے
میں یقین سے کہہ سکتی ہوں ۔جب وہ دونوں ایک دوسرے کو سمجھ جائیں گے تب یہ لڑائی جھگڑے سب خود بہ خود ہی سلجھ جائیں گے
ان دونوں کی زندگی کے لئے آپ ٹینشن مت لو سب ٹھیک ہو جائے گا جب وہ ایک دوسرے کو سمجھیں گے فی الحال قلب بھائی شازی کو سمجھنا ہی نہیں چاہتے جبکہ شازی یہ سوچتی ہے کہ وہ قلب بھائی کو سمجھ چکی ہے
وہ دونوں غلط ہیں اور یہ بات انہیں ہم نہیں بلکہ وقت بتائے گا وقت انہیں بتائے گا کہ وہ دونوں کتنے غلط ہیں ان دونوں نے ایک دوسرے کو سمجھنے میں کتنی غلطی کی ہے
آپ ان دونوں کے رشتے کو وقت پر چھوڑ دیں انشاء اللہ جلد ہی سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا اور قلب اور شیزرہ ایک مثال بن کر ہم سب کے سامنے آئیں گے اور آپ ان کی نظر اتارا کریں گی
کہ آپ کی بیٹی اور داماد کو کسی کی بری نظر نہ لگے وہ مسکراتے ہوئے بولی تو ایک پیاری سی مسکراہٹ ان کے چہرے پر بھی آ گئی
ان کی بہو جانتی تھی کہ کسی کو مطمئن کیسے کرنا ہے
°°°°°
جائے گی اس کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زبردستی نہیں کر رہا میں اگر نہیں تو میں ہر مہینے آتا رہوں گا
اس کا انداز ایسا تھا جیسے ہر مہینے میں ایک دفعہ اپنی شکل دکھا کر اپنی سو کولڈ شادی نبھاتا رہے گا اسے یقین تھا چاہے جو بھی ہو جائے شیزرہ کو جب اس جگہ کی تفصیل پتہ چلے گی وہ اس کے ساتھ اتنے مشکل حالات میں جانے کو کبھی تیار نہیں ہوگی وہ شہزادیوں جیسی زندگی گزارنے والی بھلا دو بوند پانی کو بھی ترس جانے والی زندگی کیوں گزراے گی
ابھی تک تو وہ اپنی ضد پر اڑی ہوئی تھی وہ تو جانتی بھی نہیں تھی کہ جس جگہ قلب جا رہا ہے کس طرح کی جگہ ہے ۔گاؤں کی تنگ زندگی جینا اتنا بھی آسان نہیں ہوتا فلحال شیزرہ کو صرف گاؤں کا نام ہی پتہ چلا تھا
شہریار کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیاسے کیا کر ڈالے اس نے ایک نظر غصے سے اسمارا کی جانب دیکھا جو خاموشی سے بھائی اور شوہر کے درمیان ٹھنڈی جنگ ملاحظہ کر رہی تھی
شہریار جتنی کوشش کر رہا تھا کہ وہ اپنی بہن کی زندگی میں انٹر فیر نہ کرے قلب اس کے لیے اتنی ہی مشکل بنا رہا تھا ۔وہ بار بار اسمارا کا نام استعمال نہیں کرنا چاہتا تھا اپنی شادی شدہ زندگی میں وہ قلب کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں چاہتا تھا لیکن قلب کا یہ انداز اسے اب ایسا کرنے پر مجبور کر رہا تھا
وہ جانتا تھا اس کی چھوٹی سی دھمکی بہت کام آ سکتی ہے لیکن اب وہ اسمارہ کا نام بالکل نہیں لینا چاہتا تھا اسمارا صرف قلب کی ہی نہیں بلکہ اس کی بھی جان تھی
شہریار کو یقین ہوگیا تھا کہ قلب کی پہلی بیوی نے بھی اس سے انہی وجوہات کی بنا پر طلاق لی تھی اس کے نخرے حد سے زیادہ تھے پتا نہیں اس کی بہن کو آخر اس میں نظر کیا آیا تھا کہ وہ اس کی محبت میں پاگل ہو گئی تھی
ابھی وہ اس مسئلے کا حل سوچ رہا تھا جب شیزرہ ایک بڑا سا بیگ گھسٹتے ہوئے ہال میں داخل ہوئی
قلب میں تیار ہوں میں نے صرف اپنا ضروری سامان پیک کیا ہے ۔باقی کچھ نہ کچھ ہم وہاں سے کرلیں گے ویسے گاؤں میں دوکانیں ہوتی ہیں کیا ۔۔۔۔!
اپنا بیگ ایک طرف رکھ کے وہ کافی ایکسائڈ سی ہو کر اس سے پوچھنے لگی قلب نے گھور کر اس نازک سی لڑکی کو دیکھا لیکن پھر یہ سوچ کر خاموش ہو گیا کہ یہ نخرے وہاں جاتے ہی کھڑکی کے راستے بھاگ جائیں گے
وہاں کیا ہوتا ہے کیا نہیں یہ تو تمہیں وہاں جا کر پتا چلے گا اپنے محبت پکڑ کر رکھنا یہ نہ ہو کہ ایک وقت کے فاقے پر محبت ہاتھ سے پھسل جائے
اس کا وہی چیلنجنگ انداز شیزرہ نے بے حد معصومیات سے آنکھیں جھپکائیں
بالکل بے فکر ہو جائیں میں نے اپنی محبت کو اتنی مضبوطی سے پکڑ رکھا ہے کہ ایک وقت کا فاقہ تو کیا ساری عمر کی بھوک بھی میری محبت میں ایک پرسنٹ بھی کمی نہیں لا سکتی
وہ یقین سے بولی تو ۔قلب اسے گھور کر رہ گیا
Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial