مہرو انساء

afsanvi

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

قسط 5

فضل میری گاڑی نکالو اور مجھے بلانا۔ آغا جان نے حکم دیا۔ فضل آج ہی نیا ڈرائیور آیا تھا اور آغا جان کے حکم کے مطابق اس نے گاڑی نکالی اور پھر آغا جان کو بلانے چلا گیا کے تبھی ایک شخص ادھر آیا اور اس گاڑی کا ٹائر پنچڑ کیا وہ کوئی اور نہیں مہر تھا مہر اپنا کام کرتا فوراً وہاں سے چلا گیا
تبھی آغا جان آکر گاڑی میں بیٹھے فضل نے گاڑی چلائی گاڑی کچھ فاصلے میں چلتے ہی رک گئی۔آج پہلا دن ہے تمہارا اور تم نے چیک بھی نہیں کی گاڑی ۔ آغا جان بول ہی رہے تھے کے تبھی ایک جوان لڑکا ان کے پاس آیا ۔
کیا ہوا کوئی مسئلہ ہے۔ مہر نے پوچھا۔ وہ گاڑی پنچڑ ہو گئی ہے۔ فضل نے بتایا۔ اوہو اتنی سی بات میں ابھی ٹھیک کردیتا ہوں۔مہر نے کہتے ساتھ گاڑی کا ٹائیر چینج کیا اور پھر مسکرا کے کھڑا ہو گیا۔
بر خودار پہلے کبھی تمہیں گاؤں میں نہیں دیکھا۔ آغا جان سوالیہ نظریں سے اسے دیکھنے لگے۔جی وہ میں کراچی سے آیا ہو اپنے پروجیکٹ کے لیے مگر مجھے اس گاؤں میں رہنے کے لیے جگہ نہیں مل رہی۔مہر نے بہت صفائی سے جھوٹ بولا۔
ایسا کیسے ہو سکتا ہے کے تم جہانگیر کے گاؤں میں آؤ اور پریشانی ہو بیٹھو گاڑی میں ۔آغا جان نے کہا تو مہر کے چہرے پہ فاتحانہ مسکراہٹ آئی۔آج وہ تیرہ سال بعد اس حویلی میں داخل ہوا تھا اور سامنے بی اماں کو دیکھ کے اس کا دل کیا کے وہ جا کے ان کے سینے سے لگ جائے مگر وہ ایسا کچھ کر نہیں سکتا تھا۔
یہ کون ہے۔ بی اماں نے پوچھا۔ ہاں یہ ہمارے مہمان ہے کچھ دنوں تک ہمارے ساتھ ہی رہے گے ۔ آغا جان نے بتایا۔ سکینہ انہیں کمرا دیکھاؤ۔آغا جان کہتے ساتھ وہاں سے چلے گئی اور بی اماں بھی آغا جان کے پیچھے چل دی۔ مہر بابا آپ۔ سکینہ پریشان ہوتے ہوئے کہنے لگی۔ سکینہ چپ اگر تم نے کسی کو بھی بتایا تو تمہاری شادی نہیں ہو گی۔ مہر نے اسے ڈانٹا۔مہر بابا آپ کو آئے ہوئے دو دن نہیں ہوئے اور آپ مجھے بددعائیں دے رہیں ہے میں پکا کسی کو نہیں بتاؤ گی۔ سکینہ نے کہا تو مہر کو تھوڑی تسلی ہوئی۔
ویسے کس کا دل جیتنے آئے ہے۔ سکینہ نے مسکراہتے ہوئے پوچھا۔ سکینہ جاؤ اپنا کام کرو۔مہر نے غصے میں کہا۔ یہ خاندانی مسئلہ ہے غصہ کرنا۔ سکینہ نے پھر سوال کیا۔ سکینہ۔ مہر نے اس دفعہ تھوڑا اونچی آواز میں کہا۔ اچھا جا رہی ہو یہ آپ کا کمرا۔ سکینہ کہتی وہاں سے چلی گئی
وہ کمرے کا دروازہ کھولتا کمرے میں داخل ہوا اور اسے اپنا بچپن یاد آیا پھر وہ اپنا بیگ رکھتا بیڈ پر بیٹھ گیا۔آغا جان کہ رہے ہیں آپ ہمارے ساتھ کھانا کھائے۔ ابراہیم آتے ہوئے کہنے لگا۔ جی میں آیا۔مہر نے کہا۔
اور پھر اس کے ساتھ چل دیا۔ یہ غریبوں کا احسن خان کون لے آیا ہے۔ مہرو نے ابراہیم کے کان میں سرگوشی کی۔ مہمان ہے۔ ابراہیم دھیمی آواز میں بولا۔ ایک تو ہر کوئی یہاں مہمان ہوتا ہے۔ مہرو منہ بناتے ہوئے کہنے لگی۔
جی آپ نے کچھ کہا۔ مہر نے مہرو سے پوچھا۔ جی آپ نے کچھ سنا۔ مہرو نے بھی اسی کے انداز میں بولا۔ جی سنا ہے تو پوچھا۔ مہر نے بتایا۔ جی کچھ نہیں۔ مہرو کہتی چپ ہوگئی تبھی آغا جان کھانے کی میز پہ آئے۔یہ میری زوجہ ہے اور یہ میرا بیٹا یہ ان کی بیوی اور ان کے بچے۔ آغا جان نے مہر کو سب کا بتایا ۔ آپ کا ایک ہی بیٹا ہے۔ مہر کے منہ سے بے اختیار نکلا۔جی۔ کچھ دیر خاموش رہے پھر جواب دیا تو مہر کوافسوس ہوا۔آپ نے اپنا نام نہیں بتایا برخودار۔ آغا جان نے مہر سے پوچھا جی مہر۔ مہر کے کہتے ہی مہرو کے ہاتھ سے یکدم چمچ گرا اور اس نے مہر کو دیکھا۔کیوں اس گاؤں پہ مہر نام پہ پابندی ہے کیا۔ مہر مہرو کی نظر اپنے پہ دیکھ کے پوچھنے لگا پورا نام مہر رحیم۔مہر نے بتایا۔ تو مہرو کے ساتھ دوبارہ سب لوگ کھانے میں مصروف ہو گئے۔
مہرو نماز پڑھ کے جائے نماز لپیٹنے لگی تو اس کی۔نظر پانی کے جگ پر گائی جو خالی تھا۔تو وہ جگ اٹھا کے کمرے سے باہر گئی۔وہ کچن۔میں آیا تبھی مہرو آئی۔
آپ یہاں کیا کررہے ہیں۔ اس نے پوچھا۔ میں چوری کررہا ہوں۔ اس نے سنجیدگی سے کہا۔ مجھے پہلے ہی پتہ تھا آپ جیسا غریبوں کا احسن خان چوری ہی کر سکتا ہے ۔اس نے بولا۔ جی میں پانی لینے آیا تھا مجھے لگتا ہے آپ کے گاؤں میں مہمانوں کی خاطر توازہ ٹھیک نہیں ہوتی۔ اس نے بولا ۔
ایسا کچھ نہیں ہے ہٹیے میں دیتی ہوں آپ کو پانی ۔کہتی اس کے ہاتھ سے گلاس لیا تو مہرو کا ہاتھ مہر کے ہاتھ کو چھوا مہرو کو کرنٹ لگا تو مہرو نے فوراً اپنا ہاتھ پیچھے کیا اور پانی بڑھنے لگی ۔
یہ لیں اگر راستہ بھول گئے تو میں چھوڑ آؤ یا جود چلے جائے گے۔اس نے پوچھا۔ نہیںیں خود چلا جاؤ گا۔ کہتا جانے لگا۔ایک بات پوچھو۔ مہر نے کہا مہرو مڑی۔ آپ بچپن سے ہی اتنی بدتمیز ہیں یہ اب ہوئی ہیں ۔مہر نے مسکراہٹ چھپاتے ہوئے پوچھا۔ مہرو جگ لیتی پیر پٹکتی چلی گئی وہ بھی چلا گیا۔
Instagram
Copy link
URL has been copied successfully!

🌟 نئی کہانیوں اور ناولز کے اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں! 🌟

کتابیں جو آپ کے دل کو چھوئیں گی

Avatar
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial